کورونا پابندیوں کی وجہ سے امیدوار کونسلرز کی آن لائن میٹنگز، چھ مئی کے انتخابات کا لائحہ عمل طے – Kashmir Link London

کورونا پابندیوں کی وجہ سے امیدوار کونسلرز کی آن لائن میٹنگز، چھ مئی کے انتخابات کا لائحہ عمل طے

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ بھر میں مقامی کونسلز کے انتخابات کا انعقاد 6 مئی 2021 کو ہونے جا رہا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں امیدوارں کو حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محدود پیمانے پر انتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بہت سے امیدوار آن لائن میٹنگز کرکے اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں۔

اولڈہم کی میٹ لاک وارڈ سے پچھلے سترہ برسوں سے مسلسل جیت کر کونسلر منتخب ہونے والے سابق مئیر اولڈہم کونسلر عتیق الرحمٰن دوبارہ جیت کے لیے پرعزم ہیں انکی انتخابی مہم کا آغاز بذریعہ وڈیو لنک ہوا جس میں رکن برطانوی پارلیمنٹ جم میکمان، میٹ لاک وارڈ کے چئیرمن ساجد حسین، سی ایل پی کے چئیرمن ڈاکٹر زاہد چوہان، کونسلرز نائلہ ابراہیم، شاہد مشتاق، یاسمین طور،شعیب اختر نے شرکت کی اور انتخابی لائحہ عمل پر حکمت عملی طے کی۔

بعد ازاں امیدوار کونسلر عتیق الرحمٰن نے میڈیا سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے انتخابی مہم پہلے کی طرح جاری رکھنا ممکن نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ووٹرز سے بذریعہ فون رابطہ کیا جائے گا انکا مزید کہنا تھا کہ وڈیو لنک میٹنگ میں حصہ لینے والے کونسلرز رکن برطانوی پارلیمنٹ و دیگر نے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی وارڈ کے لوگوں پر بھرپور اعتماد ہے کہ جسطرح وہ گزشتہ سترہ برس سے انکی حمایت کر رہے ہیں دوبارہ بھی ایسا کریں گے اور میں انکی خدمت جاری رکھوں گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes