ویلفیئر اتاشی مانچسٹر فضہ نیازی کی مدت تعیناتی مکمل ہونے پر کمیونٹی کا بھرپور خراج تحسین – Kashmir Link London

ویلفیئر اتاشی مانچسٹر فضہ نیازی کی مدت تعیناتی مکمل ہونے پر کمیونٹی کا بھرپور خراج تحسین

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں گذشتہ چار برسوں سے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی کی خدمات انجام دینے والی ہر دلعزیز شخصیت فضہ نیازی مدت تعیناتی پوری کرنے کے بعد قونصلیٹ سے رخصت ہو گئیں، وہ چند دنوں کے بعد واپس پاکستان روانہ ہو جائیں گی۔

اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران انہوں نے کمیونٹی کے اندر اپنا ایک خاص مقام بنایا اور کمیونٹی کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر ثابت کیا کہ ریاست کی ملازمت کے ساتھ انسانیت اور اخلاقیات سے آپ لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا سکتے ہو گریٹر مانچسٹر و گرد و نواح بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے انہیں انکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes