مسلم کمیونٹی میں رمضان المبارک سے قبل اولڈہم میں کورونا ویکسین لگوانے کا عمل تیزی سے جاری – Kashmir Link London

مسلم کمیونٹی میں رمضان المبارک سے قبل اولڈہم میں کورونا ویکسین لگوانے کا عمل تیزی سے جاری

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم کونسل آف ماسک انٹر فیتھ فورم اور اولڈہم کونسل کے اشتراک سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کمیونٹی کو انکی سہولت کے مطابق ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مسلمان کمیونٹی ماہ رمضان کے آغاز سے پہلے ٹیکے کی پہلی خوراک لگانے کے لیے موبائل کلینک کی طرف امڈ آئے اور نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔

کلینک میں حفاظتی ٹیکہ لگانے والی ماہر نرس کیرولین نے کہا انتہائی ضروری ہے کہ لوگ ویکسین لگوانے کے لیے آئیں بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے لوگوں پر انتہائی خوش ہوں ۔ کلینک میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی ایکشن ٹوگیدر تنظیم کی متحرک رکن علیشا نے کہا کہ ہمارے پانچ رضا کار کمیونٹی کی راہنمائی کے لیے موجود ہیں انتہائی ضروری ہے کہ لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگیں اور ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

ممتاز کشمیری راہنما سردار امجد اشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے حفاظتی ٹیکے کی پہلی خوراک لگوائی، نیشنل ہیلتھ سروس اور اولڈہم کونسل نے اچھے انتظامات کیے ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وقت کی ضرورت ہے سب کو ویکسین لگوانا چاہیے تاکہ کورونا وائرس کی وبا سے چھٹکارا پایا جا سکے۔ رفعت حسین کا کہنا تھا کہ کافی سوچ بچار اور تحقیق کے بعد میں نے ویکسین لگوانا ضروری سمجھا اسی لیے آج ویکسین لگوا لی ہے خاندان کے دیگر افراد پہلے ہی ویکسین لگوا چکے ہیں۔ ماہ رمضان کی شروعات سے پہلے مسلمان کمیونٹی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکے لگوا کر ماہ رمضان بارگاہ الٰہی میں سجدہ ریز ہو کر عبادت میں گزارنے کو ترجیح دے رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes