ماہ رمضان میں بڑی افطار پارٹیوں کے انعقاد اور شرکت سے گریز کیا جائے؛ ڈپٹی میئر راچڈیل – Kashmir Link London

ماہ رمضان میں بڑی افطار پارٹیوں کے انعقاد اور شرکت سے گریز کیا جائے؛ ڈپٹی میئر راچڈیل

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) راچڈیل کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید نے ماہ رمضان کے آغاز پر خصوصی پیغام میں امت مسلمہ اور راچڈیل میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان ایثار قربانی برداشت غریبوں ، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے پچھلے ایک سال کے دوران کورونا وائرس کی وبا سے لوگ شدید مالی مشکلات کا شکار ہونے کے ساتھ بےروزگار بھی ہو گئے ہیں ماہ رمضان کے دوران ہمیں انکی ہر طرح کی مدد کرنی چاہیے۔

کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران بڑی تعداد میں شریک افراد کی افطار پارٹی کرنے سے گریز کیا جائے برطانیہ نے لاک ڈاؤن اور ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں نمایاں کمی ہوئ ہے اور ہم دوبارہ سے روز مرہ زندگی کے معمولات کی جانب بڑھ رہے ہیں ہماری لاپرواہی اور بے احتیاطی سے حالات دوبارہ خراب ہو سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes