کونسل الیکشن میں کنزرویٹیو نمائیندے عوام کی حقیقی خدمت کے جذبے سے میدان میں اترے ہیں؛ لارا ایوانز – Kashmir Link London

کونسل الیکشن میں کنزرویٹیو نمائیندے عوام کی حقیقی خدمت کے جذبے سے میدان میں اترے ہیں؛ لارا ایوانز

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) گریٹر مانچسٹر سے کنزرویٹو پارٹی کی مئیرشپ کے عہدے پر انتخابات میں حصہ لینے والی امیدوارلارا ایوانز نےایشیائی آبادی کے گنجان آباد علاقوں چیتہم ہل اور کرمسل وارڈ میں کنزرویٹو جماعت چیتہم وارڈ کے امیدورا محمد ارباب خان اور کرمسل وارڈ کے امیدوار افتخار بٹ اور دیگر جماعتی کارکنان کے ہمراہ انتخابی مہم میں حصہ لیا اس موقع پر لورا ایون نے میڈیاسے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے پابندیاں ہیں اس سے انتخابی مہم کا عمل محدود پیمانے پر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ مئیر شپ کے عہدے پر کامیاب ہو گئیں تو تمام کمیونٹیز کے تعاون سے علاقے کو جرئم سے پاک بنانے کے لیے ضروری اقدامات کروں گی ، گریٹر مانچسٹر پولیس کو مخصوص اقدامات سے نکال کر انہیں جرائم کے روک تھام کا کام سونپا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ کامیابی کی صورت میں موجودہ مئیر کی جانب سے لگائے جانے والے گاڑیوں کی آمد و رفت ٹیکس کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کروں گی۔ بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیےاہم اقدامات اٹھاؤں گی روزگار کے مواقع میسر کرنے کے لیے لوگوں کو ہنر سکھایا جائے گاتاکہ وہ اپنے اپ کو اس قابل بنائیں کہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی گزار سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گریٹر مانچسٹر کے سرسبز و شاداب علاقوں میں تعمیراتی کام کو روکا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بورنس جانسن کی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل وقت میں عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی تاکہ لوگ فاقہ کشی سے بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر کے سڑکیں ،بسیں اور ٹرامز کو ہر ٹاؤن کے لیے قابل عمل بنانا ہیں جس سے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہون نے کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مذید 3 برس انتظار نہیں کرسکتے لہٰذا کمیونٹی کے پاس مناسب وقت ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر ایسے شخص کو منتخب کریں جو گریٹر مانچسٹر کی کمیونٹی کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes