برطانیہ میں نوجوانوں کا دین اسلام کی طرف راغب ہونا روشن مستقبل کی طرف اہم قدم ہے؛ قاری خادم حسین – Kashmir Link London

برطانیہ میں نوجوانوں کا دین اسلام کی طرف راغب ہونا روشن مستقبل کی طرف اہم قدم ہے؛ قاری خادم حسین

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) رمضان الکریم کے بابرکت مہینے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں نوجوان نسل کی مذہبی و روحانی تربیت کے لیے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں نوجوانوں کی طرف سے کیے گئےسوالات کے مفصل جوابات دئے گئے۔

نگینہ جامع مسجدکےخطیب مولانا قاری خادم حسین نے کہاکہ ماہ رمضان کے بابرکت دنوں میں ہر روز نماز عصر کے بعد نوجوانوں کی اصلاح کے لیے تربیتی نشست ہوتی ہے تاکہ انکے سوالات اور حج روزہ نماز زکوٰۃکے متعلق مسائل بارے معلومات دی جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے لیےحکومتی ہدایات پر مکمل پابندی کرتے ہیں۔

نوجوان مذہبی سکالر مولانا فیصل یعقوبی کا کہنا تھا کہ اس تربیتی نشست میں آنے کی دعوت عام ہے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دی گئی ہدایات پر مکمل عملداری کرتے ہوئے اس نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے۔سماجی و مذہبی شخصیت راجہ مقصود حسین کاکڑوی کا کہنا تھا کہ خصوصی نشست میں نوجوان یہاں آکر دین کی تعلیم سیکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھر کی مساجد میں ایسی تربیتی نشستوں کا انعقاد ہوناچاہیے تاکہ نوجوان نسل کی دینی تربیت ہوسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes