پاکستان قونصلیٹ مانچسٹرمیں دوران رمضان تمام عوامی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں؛ طارق وزیر – Kashmir Link London

پاکستان قونصلیٹ مانچسٹرمیں دوران رمضان تمام عوامی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں؛ طارق وزیر

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) مانچسٹر میں پاکستانی قونصل جنرل طارق وزیر نے میڈیا کو دیے گئے خصوصی بیان میں کہا ہےکہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی کاروبار میں ترقی دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے، یہ لوگ ناصرف پاکستان بلکہ برطانیہ کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

پاکستان کو سفری پابندیوں کے حوالے سے ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے برطانوی فیصلے پر انکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے اس عمل پر شدید ردعمل دیا، بحیثیت نمائندہ حکومت پاکستان ہم نے بھی اس بارے بھرپور آواز اٹھائی اور بھارت میں زیادہ کیسز ہونے کے باوجود چھوٹ کو ناانصافی سے تعبیر کیا اسکے بعد اب بھارت کو بھی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے پاکستان گئے ہوئے افراد کی بڑی تعداد وہاں پھنسی ہوئی ہے امید ہے جلد ہی انکو سفر کرنے کے لیے عائد پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ہم پر امید ہیں پاکستان میں بھی جلد اس موذی مرض پر قابو پا لیا جائے گا اور اگر ہم نے اپنی جدوجہد جاری رکھی تو برطانیہ جلد ہی پاکستان کو ریڈ لسٹ سے خارج کر دے گا۔

رمضان کریم کے دوران پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے اوقات کار بارے ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے سے بھی زیادہ سہولیات کمیونٹی کو فراہم کر رہے ہیں اوقات کار میں تبدیلی کی خاص وجہ قونصلیٹ عملے کا دور دراز علاقوں سے آنا ہے قونصلیٹ جلد بند کرنے سے وہ وقت افطار گھر پہنچ سکتے لیکن ہم قونصلیٹ میں اتنی ہی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پھر سروسز فراہم کر رہے جتنی رمضان کریم سے پہلے تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes