اپنے پوسٹل ووٹ کے تقدس کا خیال رکھیں اور پرکرکے خودریٹرنگ آفیسرکو بھجوائیں: کونسلرعتیق الرحمان – Kashmir Link London

اپنے پوسٹل ووٹ کے تقدس کا خیال رکھیں اور پرکرکے خودریٹرنگ آفیسرکو بھجوائیں: کونسلرعتیق الرحمان

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ بھر کی طرح 6 مئی 2021بروز جمعرات کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اولڈہم کے اندر بھی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں جن افراد نے پوسٹل ووٹوں کے لیے درخواست دی ہوئی تھی انہیں بذریعہ ڈاک بیلٹ پیپرز مل چکے ہیں۔

اس موقع پر اولڈہم کونسل کے سابق مئیر کونسلرعتیق الرحمٰن نے ووٹروں کو اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ جتنی جلدی ممکن ہو ہوسٹل ووٹ اپنے من پسند امیدوار کو دیکر بذریعہ ڈاک جلد واپس ریٹرننگ آفیسر کے پاس بھیج دیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ پوسٹل ووٹ کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے اپنا ووٹ کسی بھی شخص کو نہ دیں اگر ایسا ہو تو یہ سیاسی اور اخلاقی طور پر یہ سنگین قانونی خلاف ورزی ہے انکا کہنا تھا اپنے ووٹ کو عزت دیں اور اسکے تقدس کو پامال نہ ہونے دیں ان کا کہنا تھا کہ مجھے توقع ہے کمیونٹی باشعور ہے اور وہ سمجھداری سے انتخابی عمل میں حصہ لے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes