مسلم کمیونٹی برطانیہ میں ضرورت مند افراد کی امداد کرکے قرآن و سنت پر عمل پیرا ہے – Kashmir Link London

مسلم کمیونٹی برطانیہ میں ضرورت مند افراد کی امداد کرکے قرآن و سنت پر عمل پیرا ہے

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم راچڈیل اور گرد و نواح کے شہروں میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے گھر اور ضرورت مند افراد بنیادی ضروریات زندگی خریدنے کی سکت سے محروم ہیں ایسے میں خیراتی ادارہ پلینٹ مرسی کمیونٹی اور مخیر حضرات کی مالی معاونت سے بےگھر اور ضرورت مند افراد کی روز مرہ زندگی کی ضروریات پورا کرنے کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔

تنظیم کے انچارج محمدارشد کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا کے مشکور ہیں جو ہمارے نیک کام کو لوگوں تک پہنچا رہے ہیں اور پچھلے ایک برس سے ضرورت مند افراد کی بنیادی ضروریات زندگی فراہم کر رہے ہیں اس کام کو سر انجام دینے کے لیے مختلف طبقات کے لوگ رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ ماہ رمضان ہمیں دوسروں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے ۔پلانٹ مرسی میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی جینیسن کا کہنا تھا ماہ رمضان کے باوجود ہم سخت محنت سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں ہمارے رضا کار روزے کی حالت اور باقاعدگی سے نماز کی ادائیگی کے باوجود رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ ضرورت مند افراد کی مدد کو ممکن بنایا جا سکے۔

رضاکار ثاقب کا کہنا تھا جیسا کہ کورونا وائرس کی وبا سے ضرورت مند اور بے گھر کافی مشکلات کا شکار ہیں اور معاشرے میں مساوات نہیں ہے انکا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران معاشرے کے ضرورت مند افراد کی مدد کر کے ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ وہ بھی بہتر زندگی بسر کر سکیں برطانوی معاشرے میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی ماہ رمضان میں ضرورت مند افراد کی ضروریات پورا کر کے قرآن مجید اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا درس عام کر رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes