قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر میں وبا کے متاثرین میں اشیا تقسیم کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب – Kashmir Link London

قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر میں وبا کے متاثرین میں اشیا تقسیم کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) مانچسٹر میں وبا کے متاثرین میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب میں وزیراعظم پاکستان اوورسیز ڈویلپمنٹ کے ایڈوائزر صاحبزادہ جہانگیر، وزیراعظم پاکستان کے مشیر انیل مسرت، قونصل جنرل پاکستان طارق وزیر خان، شیڈو لیبر لیڈر افضل خان ایم پی اور کمیونٹی کے معروف رہنماؤں نے قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر میں ڈیڑھ سو سے زائد ضرورت مندوں میں سامان تقسیم کیا۔

اس موقع پر مقامی کچن کے سی ای او شہزاد مرزا نے بتایا کہ گذشتہ سال 16 اپریل 2020 سے روزانہ تازہ کھانا پکا کر رضاکاروں کے ذریعے373 ایام سے تسلسل کے ساتھ تقسیم کیا جا رہا ہے، بی ایم ای گریٹر مانچسٹر اور فوڈ نیٹ ورک اور دیگر آرگنائزیشن ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہیں، رمضان المبارک میں رافع ویلفیئر کے سربراہ انیل مسرت نے سمائل ایڈ کے ذریعے بھرپور تعاون کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اردو گلوبل اوپن کچن برطانیہ کا واحد ادارہ ہے جو 373 دنوں سے متاثرین کو ہر روز کھانا اور امدادی سامان دے رہا ہے۔

اس موقع پر قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر مانچسٹر کے سربراہ صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری نے کہا کہ ہمارا سینٹر تمام کمیونٹیز کی بلا امتیاز خدمت کیلئے کوشاں ہے،انہوں نے مہمانوں اور والنٹیئرز کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ برطانیہ میں اوورسیز پاکستانی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اپنے وطن پاکستان کے وقار کو بلند کر رہے ہیں، وزیراعظم پاکستان کے مشیر انیل مسرت نے کہا کہ ان کی آرگنائزیشن نے رمضان میں تمام ضرورتمندوں کی معاونت کا اعلان کر رکھا ہےاور سمائیل ایڈ کے ذریعے تمام فلاحی تنظیموں کو سامان عطیہ کر نے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 2003 میں قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر عمارت خرید کرمرحوم مفکر ملت علامہ احمد نثار بیگ قادری کے حوالے کی تھی، کونسل جنرل آف پاکستان طارق وزیر خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مقامی اور پاکستان کے لیے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، جس سے ان کی برطانیہ اور پاکستان میں پزیرائی ہوتی ہے، شیڈو لیبر لیڈر افضل خان ایم پی نے کہا کہ ان کے حلقے میں یہ فلاحی کام عالمی ریکارڈ قائم کر رہا ہے، انہوں نے پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز کے باہمی رابطوں پر بھی اظہار مسرت کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes