سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے مشیر و دیگر شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر – Kashmir Link London

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے مشیر و دیگر شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر

آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری یاسر اعظم نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے مشیر ندیم الحق اور بین الاقوامی تجارتی شخصیت نبیل جاوید و دیگر قریبی رفقا کے اعزاز میں کھلی فضا میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں پاکستان اور کشمیر کی تازہ ترین صورتحال زیر بحث رہی۔

اس موقع پر نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ یاسر چوہدری کی اس دعوت میں کورونا کی وجہ سے دی گئی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا گیا ہے، ہم نے پاکستان اور کشمیر کی سیاسی اور تجارتی صورتحال بارے گفت و شنید بھی کی جس میں آمدہ الیکشن بھی شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے مشیر ندیم الحق نے کہا کہ یاسر چوہدری متحرک کشمیری راہنما ہیں، آج کی اس بیٹھک میں ہم نے کشمیر اور پاکستان بارے تفصیلی بات چیت کی۔ محسن مغل کا کہنا تھا کہ کھلی فضا میں افطار پارٹی کا اہتمام اچھا اقدام ہے ہمیں پاکستان اور کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال بارے کافی عرصہ بعد اکٹھے مل بیٹھ کر بات چیت کا موقع بھی ملا۔ میزبان چوہدری یاسر اعظم نے افطار پارٹی میں شامل افراد اور مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو صورتحال ہے دعاگو ہوں انہیں جلد آزادی ملے تاکہ وہ سکون کے ساتھ آزادانہ زندگی بسر کر سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes