رمضان کے آخری عشرے میں محدود پیمانے پر افطار پارٹیوں کا آغاز، روزہ داروں کا اظہار تشکر – Kashmir Link London

رمضان کے آخری عشرے میں محدود پیمانے پر افطار پارٹیوں کا آغاز، روزہ داروں کا اظہار تشکر

آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر) آشٹن کی ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت حاجی محمد اشفاق وارثی نے وارثی ہاؤس میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں قریبی رفقا نے شرکت کر کے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ ہم شکر گزار ہیں کہ ایک دفعہ پھر ہمیں اکٹھے افطاری کرنے کا موقع ملا ۔

اس موقع پر کورونا لاک ڈائون سے اکتائے شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بابرکت ماہ نے ہمیں ایک دفعہ پھر مل جل کر روزہ افطار کرنے کا موقع دیا ہے جس پر سبھی بہت خوش ہیں۔ عدنان فرزند کا کہنا تھا کہ ہم اشفاق وارثی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں افطاری پر مدعو کیا کیونکہ پچھلے سال کورونا وائرس کی وبا سے ایسا ممکن نہیں تھا ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا بھی دلی شکریہ جنہوں نے ماہ مقدس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی اور ہمیں مساجد میں عبادت کرنے کا موقع ملا ۔

بابا محمد شبیر راٹھور کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی احتیاط برتی اور قانون کا احترام کیا دعائے رب العالمین ہے کہ افطاری میں شامل افراد کو اسکی جزائے خیر عطا فرمائے۔خلیفہ عثمان فرزند نے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعاکی کہ پاکستان کے حالات بہتر کرے اور جو لوگ بھی کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہیں رب العالمین انہیں صحتیاب کرے اور ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کے صدقے رب العالمین عالم اقوام سے کورونا وائرس کی موذی وبا سے چھٹکارا دلوائے۔

میزبان حاجی محمد اشفاق وارثی نے افطاری میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم نے ہر ممکن کوشش کی کے سماجی فیصلے کی پابندی کو ممکن بنایا جائے انکا کہنا تھا کہ ہم برطانوی حکومت کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ماہ مقدس میں چھوٹے پیمانے پر افطار پارٹی کی اجازت دی دعائے رب العالمین ہے کہ دنیا بھر بالخصوص پاکستان اور بھارت میں کورونا وائرس نے جو قہر ڈھایا ہے اس سے نجات دلائے ۔ افطار پارٹی میں پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے خلیفہ خاص عبد القیوم مدنی،نوجوان بین الاقوامی شہرت کے حامل نعت خواں شہباز قادری ، عبد المجید ،محمد ظفر،حاجی شبیر احمد، چوہدری لعل قربان مدنی و دیگر بھی شریک تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes