دعا ہے شہدائے جنگ بدر کے صدقے کشمیر کو آزادی ملے، یوم بدر کے موقع پر خصوصی تقریب – Kashmir Link London

دعا ہے شہدائے جنگ بدر کے صدقے کشمیر کو آزادی ملے، یوم بدر کے موقع پر خصوصی تقریب

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) 17 رمضان المبارک تاریخ اسلام کی پہلی جنگ، بدر کے مقام پر ہوئی کم تعداد میں ہونے کے باوجود غیبی مدد سے مسلمان فتحیاب ہوئے ۔ اس تاریخی دن کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم کے پیش رو امام ممتاز عالم دین قاری خادم حسین چشتی کا کہنا تھا کہ جنگ بدر کے تاریخی معرکہ میں جس طرح حضرت عبد الرحمٰن کے بھتیجوں معاذ اور معوذ نے ابو جہل قطبہ اور عطیبہ کے ساتھ کیا تھا ہماری عسکری قیادت آجکے کے دور کے ابوجہل فرعون و نمرود مودی کے ساتھ وہی کام کرے یہی واقعہ بدر کا پیغام ہے۔

محمد شہزاد عاشق قادری کا کہنا تھا ہمیں آج بھی ایسی قیادت چاہیے جو فتح بدر اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے اسلام اور کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح تک لے جا کر کامیابی و کامرانی حاصل کرے۔ راجہ مقصود حسین کاکڑوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں شہدائے جنگ بدر کے صدقے کشمیر کو آزادی ملے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز واقعات کا عالمی برادری نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق خودارادیت دلوانے۔ محمد افتخار کا کہنا تھا کہ جنگ بدر میں مسلمانوں کو کامیابی نصیب ہوئی ہمیں کشمیر کی آزادی کے لیے بھی اسی طرح کی جدوجہد کرنا ہو گی۔ غزوہِ بدر میں کامیابی ہمیں سبق دیتی ہے کہ اگر مصمم ارادہ ہو تو قدرت کی طاقت کامیابی سے ضرور ہمکنار کرتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes