مانچسٹر؛ قونصل جنرل طارق وزیر اور سابق چیئرمین او پی ایف بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات – Kashmir Link London

مانچسٹر؛ قونصل جنرل طارق وزیر اور سابق چیئرمین او پی ایف بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے ٹریڈ اور انوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر کے ہمراہ اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سابق چیئرمین ماہر قانون بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر راچڈیل میں ملاقات کی اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور مادر وطن کے لئے انکی بے لوث خدمات بارے تفصیلی بات چیت ہو ئی۔

اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر امجد ملک نے بحیثیت چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی او پی ایف پاکستانی کمیونٹی کے لئے بے پناہ کام کیا جب میں دبئی میں قونصل جنرل تعینات تھا تو انہوں نے وہاں کے دورے میں بھی کئے اور کمیونٹی کے مسائل حل کروانے میں انکا کردار مثالی تھا ان سے بات چیت ہمیشہ کمیونٹی کے قانونی مسائل اور انسانی حقوق بارے ہوتی ہے تاکہ ہم ملکر کمیونٹی کے لئے کام کرسکیں-

اس موقع بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا ملاقات میں ہم نے کمیونٹی کے مسائل سے عہدہ برا ہونے کے حوالے سے بات چیت کی ہے کہ کیسے ہم ملکر کمیونٹی کے مسائل حل کر سکتے ہیں – مانچسٹرقونصلیٹ میں تعنیات ٹریڈ اورانوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کا پاکستان میں کثیر تعداد میں زر مبادلہ بھیجتے میں اہم کردار ہے ہم بیرسٹر امجد ملک کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔

اپنے چیمبر میں بیرسٹر امجد ملک نے قونصل جنرل طارق وزیر اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سیکرٹری محمد اختر کو خصوصی شیلڈز بھی دیں سینئر صحافی عارف چودھری کے چچا زاد اور نامور کاروباری شخصیت رانا امتیاز کے برادرِ نسبتی، برطانیہ پاکستان کی مشہور سماجی و کاروباری شخصیت نسیم نیاز مرحوم جو گزشتہ دنوں لاہور میں دل کا جان لیوا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملےکی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes