فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بریڈفورڈ سے نکالی گئی سائیکل ریلی کا راچڈیل پہنچنے پر استقبال – Kashmir Link London

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بریڈفورڈ سے نکالی گئی سائیکل ریلی کا راچڈیل پہنچنے پر استقبال

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) فلسطین کے نہتے مسلمانوں اور قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کے مظلوموں کی داد رسی کے لیے برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ سے سائیکل سواروں کا قافلہ راچڈیل پہنچنے پر رکن برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ، سماجی کارکن روزی چوہدری، ڈپٹی مئیر علی احمد اور کونسلر سلطان نے استقبال کیا ۔

رکن برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ کا کہنا تھا میں سائیکل سواروں کے قافلے کو راچڈیل دیکھ کر انتہائی خوش ہوں بجائے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی بجائے فلسطین عوام کے ساتھ انصاف کے لیے نکلے ہوئے ہیں اس نیک مقصد کےلیے میں بھرپور تعاون کروں گا ۔

ڈپٹی مئیر علی احمد کا کہنا تھا کہ سائیکل سواروں کے قافلے کو خوش آمدید کہتے ہیں بریڈفورڈ سے چل کر قافلہ مانچسٹر کی طرف رواں دواں ہے ہم سب فلسطین کی آزادی کے لیے دعا گو ہیں سماجی کارکن روزی چوہدری کا کہنا تھا کہ میری سب سے گزارش ہے کہ وہ اس نیک مقصد کے لیے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ فلسطین کی مظلوم عوام کی مالی مدد ممکن ہو۔

کونسلر سلطان اور مشرف چوہدری نے بھی فلسطین کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لوگوں سے فلسطین کی مالی امداد اور آزادی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی مسجد اقصیٰ اور مظلوم فلسطینیوں پر بیہمانہ کارروائیاں دنیا بھر کے انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes