رائل نواب ریسٹورنٹ برائے فروخت؛ مالکان کی باہمی چپقلش کے باعث مانچسٹر برانچ خطرے میں – Kashmir Link London

رائل نواب ریسٹورنٹ برائے فروخت؛ مالکان کی باہمی چپقلش کے باعث مانچسٹر برانچ خطرے میں

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) مانچسٹر میں دیسی کھانوں کیلئے مشہورریسٹورنٹ رائل نواب مالکان میں باہمی اختلافات کے باعث فروخت کرنے کا باعث بن گیا۔ 2013میں کھولا گیا ریسٹورنٹ اور بینکوئٹ ہال خاندانی اختلافات کے باعث اس وقت فروخت کئے جانے کے لئے پیش کیا جارہا ہے کیونکہ دونوں مالکان میں کسی قسم کا معاہدہ طے نہیں پا رہا۔

مالکان محبوب حسین اور طارق محمود ملک کے باہمی اختلافات کے باعث معاملہ عدالت تک جا پہنچا محبوب حسین طارق ملک سے اس کا حصہ خریدنا چاہتے تھے مگر طارق نے انکار کر دیا دوسری طرف طارق ملک کی بھی یہی خواہش تھی۔ دونوں خاندانوں کے درمیان بچوں کے حوالے سے ازدواجی تعلقات بھی قائم ہیں۔

ایک کے بیٹے کی شادی دوسری کی بیٹی سے ہوئی اور بچے خوش باش زندگی گذاررہے ہیں۔ مگر مالکان کی بیویاں اور بچے بزنس میں شئیر ہولڈرز ہونے کے باعث معاملات انتہائی پیچیدہ ہو چکے ہیں۔

جب دونوں مالکان کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تو عدالت نے ریسٹورنٹ کے مانچسٹر کے رائل نواب کے آدھے حصے کوجس کے مالک طارق ملک ہیں کو اوپن مارکیٹ میں سیل لگانے کی منظوری دے دی اب ریسٹورنٹ کی اوپن مارکیٹ میں بڈنگ ہوگی اور بڈ جیتنے والا رائل نواب مانچسٹر کےآدھے حصے کا مالک بن جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes