خواتین کی امداد کیلئے قائم خوش آمدید گروپ کا کونسلر نائلہ شریف کے اعزاز میں استقبالیہ – Kashmir Link London

خواتین کی امداد کیلئے قائم خوش آمدید گروپ کا کونسلر نائلہ شریف کے اعزاز میں استقبالیہ

آشٹن (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کے شہر آشٹن میں خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے اور انکی ہر ممکن مدد کے لیے قائم گروپ نے چیئر پرسن خوش آمدید گروپ نائلہ شریف کو ٹیم سائیڈ کونسل کا کونسلر منتخب ہونے پر کھلے آسماں تلے استقبالیہ دیا اور ساتھ میں خوش آمدید گروپ کے زیرانتظام خواتین کے لیےمختلف کورسز مکمل کرنے والی خواتین کو اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

تقریب کا اہتمام اعزازی آرگنائزرعائشہ ندیم، ندرل احمد، ارباب سعید، شگفتہ ارشد انیلہ مجید، مریم فرزند، تہمینہ بیگ، مدیحہ غفور، امینہ عمران، نزیر اشرف اور جسٹن ہالینڈ عائشہ دین، سنہا رضا نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ ٹیم سائیڈ کے علاقہ میں خواتین کو مضبوط اور اپنے پاؤں پہ کھڑا ہونے کے لیے کام کر رہے ہیں پچھلے ڈیڑھ برس سے لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود ہم خواتین کے ساتھ ڈیجیٹل سماجی رابطوں سے مسلسل رابطے میں رہے اور انکو کام کاج کے مختلف ہنر سکھائے جسٹن ہالینڈ کاکہنا تھا کہ میں نے خوش آمدید گروپ کے ذریعے مختلف کورسز کیے ہیں جس سے میں روزگار کی تلاش کر سکتی ہوں ۔

خوش آمدید گروپ کی بانی چئیر پرسن سرور ابراہیم کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ کورونا کے بعد ہم پہلی دفعہ اکٹھے ہوئے ہیں جسکے دورس نتائج برآمد ہوں گے -آمنہ سعید نے کہا میں نے خوش آمدید گروپ سے کورسز کئے ہیں اس سے میرے کئرئیراور اعتماد میں اضافہ ھوا ہے۔

اعزازی آرگنائزر عائشہ نعیم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں بھی زوم کے زریعے ھم نے کورسز اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھی اب لاک ڈاؤن کی نرمی کے بعد ہم اکٹھے ھوئے ہیں -خوش آمدید گروپ کی رکن عائشہ نے اس موقع پر کہا کہ خوش آمدید گروپ کی وجہ سے میں نے مینٹل ہیلتھ کی کلاسز لی جس کی وجہ سے میں اپنے آپ کو بہت بہتر محسوس کر رہی ھوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes