پاکستانی نژاد ڈاکٹرعبدالحفیظ کیلئے کورونا وبا کے دوران اہم خدمات پر ایم بی ای کا اعزاز – Kashmir Link London

پاکستانی نژاد ڈاکٹرعبدالحفیظ کیلئے کورونا وبا کے دوران اہم خدمات پر ایم بی ای کا اعزاز

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) شمال مغربی انگلستان کے علاقے ٹریفورڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر عبدالحفیظ جنہوں نے کورونا وبا کے بارے میں سب سے پہلے اپنے پیشے کے افراد کیلئے رہنما اصول دریافت کئے تھے انہیں ملکہ برطانیہ کی طرف سے خدمات کے صلے میں ایم بی ای کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

واربرٹن سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ عبدالحفیظ کو این ایچ ایس میں خدمات کے لئے خاص طور پر کوڈ 19 کے دوران خصوصی خدمات پر ایم بی ای سے نوازا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجن برطانیہ (اے پی پی ایس یوکے) کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے ڈاکٹر حفیظ کو نسلی اقلیتی برادریوں کے ساتھ منسلک کرنے اور وبائی امراض کے بارے میں اہم معلومات بانٹنے کے خاص کام کے لئے پہچانا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے آغاز میں انہوں نے کورونا اردو ہیلپ لائن قائم کی، جو اردو بولنے والوں کے لئے وبائی امراض کے عروج پر ایک لازمی پورٹل کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ اس وقت اپنی نوعیت کی اہم خدمات سرانجام دینے والی سہولت کے ناطے انکا کام سراہے جانے کے قابل تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes