کراچی کی عوام سید مصطفی کمال کے ہا تھ مضبوط کریں :شبیر احمد قائم خانی – Kashmir Link London

کراچی کی عوام سید مصطفی کمال کے ہا تھ مضبوط کریں :شبیر احمد قائم خانی

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) پاک سرزمین پارٹی ہی عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی، ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی سندھ کے صدر اور ممبر نیشنل کونسل شبیر احمد قائم خانی نے پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے ایک وفد سے جس میں چوہدری الطاف شاہد، مرزا فیصل محمود، غلام نبی عامر، خواجہ یونس، عدنان سے مانچسٹر میں ملاقات کے وقت کہی، اس موقع پر برطانیہ کے شہر بلیک برن سے تعلق رکھنے والے عبدالعزیز ساونت نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔شبیر احمد قائم خانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو آزما چکے ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ اب پاکستان بلخصوص کراچی کی عوام پاک سرزمین پارٹی اور اس کےچیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کے ہا تھ مضبوط کریں کیونکہ یہی وہ جماعت ہے جس نے کراچی میں بھائی چارے اور امن کی فضا قائم کی اور بحیثیت مئیر کراچی مصطفی کمال نے کراچی شہر کی تعمیر وترقی اور عوام کی خدمت کواپنا شعار بنا کر دن رات خدمت کی تھی اور انشااللہ اب یہی قیادت مادر وطن کو بھی سنوارے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes