راچڈیل کونسل کے نو منتخب مئیرعاصم رشید سے انکے چیمبر میں وفد کی ملاقات، نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کی – Kashmir Link London

راچڈیل کونسل کے نو منتخب مئیرعاصم رشید سے انکے چیمبر میں وفد کی ملاقات، نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کی

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) برطانیہ و پاکستان کی ممتاز کمیونٹی شخصیت شیخ اعجاز احمد کی قیادت میں نمائندہ وفد جس میں خالد رؤف، اقبال صدیقی،مقدس مجید سحر علی، عاطف ریاض، سنجو ،محمد اویس ،سمیرا اشرف کے علاوہ دیگر نے راچڈیل کونسل کے نو منتخب مئیر عاصم رشید سے انکے چیمبر میں ملاقات کر کے انہیں مئیر شپ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کمیونٹی کی خدمت کے لیے مئیر عاصم رشید اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

اس موقع پر مئیر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے بین الثقافتی معاشرے میں رہتے ہوئے دوسری کمیونٹی کے ساتھ ملکر کام کرتے ہیں اور آج اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں میں شیخ اعجاز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سیاسی سماجی کاموں میں بھرپور مدد کی اور امید کرتا ہوں مستقبل میں بھی ہم ملکر کام کرتے رہیں گے ۔ شیخ اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کونسلر عاصم رشید کا مئیر منتخب ہونا پرمسرت لمحہ ہے یہ ایک شریف النفس انسان ہیں اور سماجی خیراتی کاموں اور کمیونٹی کی بے شمار خدمات کے صلہ آج مئیر کے عہدہ پر فائز ہیں ۔

مقدس مجید کا کہنا تھا کہ میں عاصم رشید کو مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں امید ہے کہ وہ ہماری امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ سحر علی کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے مئیر عاصم رشید ایشیائی کمیونٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔محمد اویس کا کہنا تھا کہا انکی کمیونٹی کے لیے بے شمار خدمات ہیں امید ہے مئیر شپ کے دوران کمیونٹی کے لیے مذید کام کریں گے ۔ سمیرا اشرف نے کہا کہ امید ہے مئیر عاصم رشید راچڈیل میں بسنے والی تمام کمیونٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے۔راچڈیل کے کونسلر عاصم رشید کا مئیر منتخب ہونا بین الثقافتی معاشرے میں مساوات کی عکاسی کرتا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes