جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے زیراہتمام عشرہ شہدائے کشمیرکی تقریبات جاری – Kashmir Link London

جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے زیراہتمام عشرہ شہدائے کشمیرکی تقریبات جاری

مانچسٹر ( محمد فیاض بشیر ) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی جانب سے عشرہ شہدائے کشمیر کے حوالے سے پاکستان اور برطانیہ میں سرگرمیاں جاری ہیں ۔ برطانیہ میں برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران اور پاکستان میں قومی اسمبلی و سینیٹ کے ممبران سے اہم ملاقاتیں بھی کی جا رہی ہیں ۔ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل 13جولائی کو ویڈیو کے ذریعے بین الاقوامی کشمیر پارلیمانی کانفرنس منعقد کرے گی۔

کانفرنس میں برطانیہ سے ممبران پارلیمنٹ ، شیڈو وزراء ، لارڈز ، مئیرز اور کونسلرز کے علاوہ پاکستان سے سینیٹرز ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوں گے ۔ اس حوالے تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداران برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کو خطوط لکھنے کے علاوہ ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں ۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل یوتھ کے چیئرمین ذیشان عارف نے گذشتہ روز ہائس آف کامن میں ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی ایم پی انجیلا رینر ، ایم پی ریچل ہوپکنز ، لارڈ واجد خان اور دیگر ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر یوتھ کے چیئرمین ذیشان عارف نے ملاقات میں انہیں کشمیر کی تازہ صورتحال بارے بریفنگ دی اورکشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جاری بدترین دہشت گردی کی تازہ کاروائیوں سے آگاہ کیا ۔ کشمیر میں بھارتی فورسز نا صرف بے گناہ سیاسی کارکنان کو گرفتار و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں بلکہ معصوم نوجوانوں اور خواتین کو بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔ بھارت نے جہاں کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کیا ہے وہیں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد کو بھرپور پروان چڑھایا جا رہا ہے ۔

ئرمین ذیشان عارف کو ممبران پارلیمنٹ کو تحریک حق خد ارادیت انٹر نیشنل کی بین الاقوامی کانفرنس کی دعوت دی اور تحریک کی آمدہ سرگرمیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ س موقع پر مممبران پارلیمنٹ نے جہاں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں اور بھارتی فورسز کے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا وہیں انہوں نے تحریک حق خود ارادیت کی آمدہ سرگرمیوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا ۔

دوسری جانب نوجوان کشمیری کابر ہان وانی شہید کی برسی کے موقع پر کشمیری تنظیموں اور کمیونٹی نے برمنگھم میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا ۔ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی ٹیم نے مڈ لینڈ کی چیئرپرسن آسیہ حسین کی قیادت میں مظاہرے میں شرکت کی ۔ مظاہرین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرے میں کل جماعتی رابطہ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے تمام کمیونٹی اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ شریک تھے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes