آن لائن بزنس کی آڑ میں لوگوں کو لوٹنے کے جرم میں باپ بیٹے کو بتیس سال قید کی سزا – Kashmir Link London

آن لائن بزنس کی آڑ میں لوگوں کو لوٹنے کے جرم میں باپ بیٹے کو بتیس سال قید کی سزا

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) اولڈھم میں باپ بیٹے کو ای بے پر کسٹمرز کو لوٹنے کے جرم میں مجموعی طور پر بتیس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد فرید اور فیصل فرید نے ای بے سائٹ پر کار کی فروخت کے اشتہار کے ذریعے کئی افراد کو سفر کر کے اولڈھم آنے پر مجبور کیا اور جب وہ لوگ رقم کے ساتھ اولڈھم آتے تو انھیں مار پیٹ کر رقم ہتھیانے کی کوشش کی جاتی۔

مجموعی طور پر چودہ ڈکیتیوں کے مرتکب باپ بیٹے نے مل کر دھوکہ دہی کا پروگرام چلایا پہلے سینتالیس سالہ باپ نے اس کی منصوبہ بندی اور بیٹے کی کمپیوٹرز کی تکنیکی مہارت کے ذریعے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔ بیٹے فیصل نے عدالت کو بتایا کہ وہ فیصل دی فراڈسٹر کے نام سے مشہور تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes