برطانیہ میں امیچور کرکٹ لیگ اپنے جوبن پر،کشمیر اور نارتھ راکرز کے درمیان اہم میچ کا انعقاد – Kashmir Link London

برطانیہ میں امیچور کرکٹ لیگ اپنے جوبن پر،کشمیر اور نارتھ راکرز کے درمیان اہم میچ کا انعقاد

آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں موسم گرما عروج کی جانب بڑھنے کے ساتھ امیچر کرکٹ لیگ بھی اپنے جوبن کو پہنچ چکی ہے ۔ آشٹن کے علاقہ ڈروسڈن کرکٹ گراؤنڈ میں گریٹر مانچسٹر امیچر کرکٹ لیگ کے زیر انتظام اہم میچ کشمیر اور نارتھ راکرز کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس سے کھلاڑی اور میچ دیکھنے کے لیے آئے شائقین بے حد محضوظ ہوئے۔

کشمیر کرکٹ کلب کے منیجر اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ہم مختلف کمیونٹی کی ٹیموں کے ساتھ ہر ہفتے میچ کھیلنے کے ساتھ صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں تاکہ آپس میں میل جول ہو وقت خوشگوار گزرے ۔

محمد فیاض بشیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ کرکٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں میں حصہ لیں تاکہ منفی سرگرمیوں سے بچ سکیں اور ہم اس میں کافی حد تک کامیاب ہیں کہ ہمارے نوجوان کرکٹ کھیلتے ہیں ۔

عاقب آصف کا کہنا تھا کہ ہم اکٹھے ہو کر کرکٹ کھیلتے ہیں تاکہ کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہو سکیں۔ اظہر حسین کا کہنا تھا کہ میچ دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا نوجوانوں کے لیے اچھا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اس سے بری صحبت و سرگرمیوں سے سے محفوظ رہتے ہیں ۔کمیونٹی کے ذمہ داران کا نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی کاوشیں صحت مند معاشرے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes