اولڈہم کونسل لیڈرعروج شاہ کی گاڑی کو شرپسند عناصر نےآگ لگا دی، گھر کو بھی جزوی نقصان – Kashmir Link London

اولڈہم کونسل لیڈرعروج شاہ کی گاڑی کو شرپسند عناصر نےآگ لگا دی، گھر کو بھی جزوی نقصان

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم کونسل کی پہلی خاتون لیڈر عروج شاہ کی ذاتی گاڑی کو انکی رہائش گاہ کے باہر شرپسند عناصر نے جان بوجھ کر آگ لگا کر جلا دیا کار مکمل خاکستر ہو گئی اور ساتھ ہمسائے کے گھر کو بھی آگ سے جزوی نقصان پہنچا ۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور کہا کہ گاڑی کو جان بوجھ کرآگ لگائی گئی ۔ اولڈہم کے رکن برطانوی پارلیمنٹ جم میکمان نے افسوسناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ملوث شر پسند عناصر کو جلد از جلد پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دینی چاہیے۔

لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کسی بھی انفرادی شخص پر ایسا سانحہ تکلیف دہ ہے عام آدمی بھی اسکا شکار ہو سکتا ہے ہمیں اس کا سدباب کرنا ہو گا یاد رہے کہ اس سانحہ کے بعد اولڈہم میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے اندر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے کمیونٹی راہنماؤں نے لوگوں کو صبرِ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق پر زور دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes