راجہ شاہد محمود کا ڈاکٹر سجادکریم کی حمایت کا اعلان – Kashmir Link London

راجہ شاہد محمود کا ڈاکٹر سجادکریم کی حمایت کا اعلان

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)آٹو گیراج ایسوسی ایشن مانچسٹر کے سرپرست اعلیٰ راجہ شاہد محمود اور گجّر شوٹنگ والی بال کلب مانچسٹر کے ممبران چوہدری سلیم شوکت چوہدری وسیم شوکت چوہدری اللہ گوندل مرتضی زاہد بیگ چوہدری فدا حسین چوہدری ساجد مہر چوہدری ندیم شوکت مشترکہ طور پر کہاں ہے 23 مئی 2019 کو یورپین پارلیمنٹ کے ہونے والے عام انتخابات میں ڈاکٹر سجاد حیدر کریم جو پچھلے پندرہ برس سے یورپین پارلیمنٹ میں نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں کے ساتھ عالمی سطح پر اور پاکستان کے لیے بے پناہ کام کیا ہے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نسل پرستوں اور انتہا پسندوں کا راستہ روکنے کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ پاکستانیوں کشمیری کمیونٹی 23 مئی کو ہرصورت اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کو کامیاب کروائیں اور اگر ہم نے اس میں کوتاہی کی تو نفرت پھیلانے والے انتہاپسند کامیاب ہو سکتے ہیں جس سے ہماری کمیونٹی کے لئے بیشمار مسائل پیدا ہوں گے ۔انتخابی مہم کے سلسلے میں انہوں نے بولٹن راشٹر اور مانچسٹر میں مساجد کے باہر کھڑے ہو کر لوگوں کو آگاہی دیں کہ وہ 23 مئی بروز جمعرات 2019 کو کمیونٹی کو گھروں سے باہر نکالیں اور انہیں ووٹ ڈالنے کی تلقین کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی معاشرے میں مذہبی انتہا پسندی نفرت انگیزی تقسیم اور رنگ ونسل کی بنیاد پر ایک دوسرے سے اڑانے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور بحثیت کمیونٹی ہم سب کا فرض ہے کہ ایسے شدت پسند عناصر کو شکست فاش دیں اور صحت مند معاشرے باہمی محبت اتحاد و اتفاق کے پیغام کو عام کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes