لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعداولڈہم کونسل کی میٹنگ، نئے منصوبہ جات بارے تفصیلی بحث – Kashmir Link London

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعداولڈہم کونسل کی میٹنگ، نئے منصوبہ جات بارے تفصیلی بحث

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اولڈہم کونسل کی مکمل میٹنگ کا انعقاد کوین الیزبتھ ہال میں ہوا جس میں مختلف جماعتوں کے کونسلرز نے شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران اولڈہم کی مقامی آبادی کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کئ ایک نئے منصوبہ جات بارے تفصیلی بحث ہو ئی ۔

اس موقع پر اولڈہم کونسل شعبہ تعلیم کے کابینہ رکن شاہد مشتاق کا کہنا تھا کہ انہوں نے تعلیم بارے ایک تحریک پیش کی جسے تمام جماعتوں کے کونسلرز نے منظور کیا ہے میں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کورونا وائرس کی وبا سے اولڈہم تعیلم کے میدان میں محرومی کا شکار ہے اور حکومت اس سے نبٹنے کے لیے مالی امداد کرے ۔

کونسلر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے دوران کمیونٹی کی بہتری کے لیے کئ نئے منصوبہ جات بارے بات چیت ہوئ ہے ہمیں خوشی ہے کہ ٹومی فیلڈ مارکیٹ کو ہم سپنڈل شاپنگ سینٹر منتقل کر رہے ہیں حکومت نے اس بارے مالی معاونت کی ہے جلد ہی مارکیٹ کے اندر کاروبار کرنے والوں سے میٹنگ کے بعد حتمی منصوبے بارے فیصلہ کیا جائے گا ۔

کونسلر یاسمین طور کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ میں مختلف موضوعات کے ساتھ پینشن فنڈز ،کار پارکنگ اور دیگر حل طلب معاملات بارے مختلف جماعتوں کے کونسلرز نے اپنی رائے دی ہے اور ہم اولڈہم کی بہتری کے لیے پر امید ہیں ۔اولڈہم کونسل کے ایشیائی کونسلرز کی مقامی آبادی کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں گہری دلچسپی بین الثقافتی معاشرے کی مضبوطی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes