کمیونٹی سنٹر اولڈہم مقامی آبادی کی خدمت میں بھرپور کردارادا کر رہا ہے:کونسلر محمد الیاس – Kashmir Link London

کمیونٹی سنٹر اولڈہم مقامی آبادی کی خدمت میں بھرپور کردارادا کر رہا ہے:کونسلر محمد الیاس

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)برطانیہ بھر میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کمیونٹی سنٹرز قائم ہیں جہاں پر سماجی، صحت مند اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد باقاعدگی سے ہوتا ہے ۔ پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم بھی مقامی آبادی کے لیے ان سہولیات کو بہم پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

سنٹر کے منیجر اولڈہم کونسل کے کونسلر محمد الیاس نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک برس کورونا وائرس کی وجہ سے سنٹر ہر طرح کی سرگرمیوں کے لیے بند رہا اب پابندیوں میں نرمی کے بعد ہم نے مقامی آبادی کوسہولیات فراہم کرنے کے لیے سنٹر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مستقل بنیادوں پر کلینک کا انعقاد شروع کر دیا ہے اسکے ساتھ لوگوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ہال کے اندر کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ life in the UK کی کلاسز کا بھی باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس سے مقامی ابادی مستفید ہو رہی ہے انکا کہنا تھا کہ سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز ہونے کے بعد 8 سال سے لیکر 12 سال کی عمر تک کے بچوں کا چھٹیوں کے دوران دل بہلانے کے لیے جھولے اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شروع ہو رہی ہیں انکا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے پروگراموں کا انعقاد بھی ہوتا ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ زیادہ تر ان سرگرمیوں کا انعقاد ہو جس سے کمیونٹی کی زیادہ تعداد مستفید ہو سکے انکا کہنا تھا کہ دو ہفتوں بعد پاکستانی نیکوپ کارڈ کے لیے نادرا سرجری کا انعقاد بھی ہوگا جس سے کمیونٹی گھر کی دہلیز پہ کارڈ کے لیے درخواست دے سکے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes