پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن چیرٹی میچ، کھلاڑیوں اورشرکا نے دل کھول کرعطیات دیئے – Kashmir Link London

پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن چیرٹی میچ، کھلاڑیوں اورشرکا نے دل کھول کرعطیات دیئے

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں آزاد کشمیر ضلع میرپور کے نواحی علاقے اسلام گڑھ ہا ئی سکول کے فارغ التحصیل طلباء اولڈہم کشمیر بیڈمنٹن کلب اور ڈربی کشمیر بیڈمنٹن کلب کی ٹیموں کے درمیان ہا ئی سکول اسلام گڑھ کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے چیرٹی میچ کا انعقاد ہوا جس میں شریک کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے دل کھول کر عطیات د یئے۔

اس موقع پر برطانیہ بھر سے سکول کی مرمت کو ممکن بنانے کے لیے ذاتی کاوشوں میں مصروف عمل قیصر ریاض کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم کے بے حدمشکور ہیں جنہوں نے ہمیں سہولت فراہم کی اور ہم نے سکول کی مرمت کے لیے چندہ بھی جمع کیا باقی دوست احباب سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس نیک کام میں دل کھول کر عطیات دیں۔

راجہ سجاول حسین کا کہنا تھا کہ سکول کی مرمت کے حوالہ سے دوست احباب اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ سکول کی مرمت کے لیے چندہ جمع ہو سکے جسکی سخت ضرورت ہے سب سے اپیل ہے کہ وہ بھرپور مالی تعاون کریں تاکہ سکول کی مرمت ہو سکے ۔ انیس الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم ہائ سکول اسلام گڑھ کی مرمت اور تزئین و کے لیے نمائشی میچ کھیل رہے ہیں تاکہ چندہ اکٹھا کر کے سکول کی مرمت ہو سکے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ رقم جمع ہو۔

پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم کے مینجر کونسلر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ڈربی سے دوست احباب تشریف لائے برطانیہ آنے سے پہلے جس سکول سے ہم نے ابتدائی تعلیم حاصل کی اس کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے چندہ جمع کر رہے ہیں جسکی مرمت کا کام کروانے کی اشد ضرورت ہے ۔ میچ کے اختتام پر اسلام ہا ئی سکول و کالج سے سابق طالب علم اور پروفیسر ظفر اقبال نے ڈربی کشمیر بیڈمنٹن کلب کے روح رواں کو سکول کی مرمت کے کام کو ممکن بنانے کے لیے انکی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے اعزازی شیلڈ پیش کی ۔

اولڈہم میں چندہ جمع کرنے کی مہم کو کامیاب کروانے میں جاوید طارق نے بھی اہم کردار ادا کیا.برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی مادر وطن کی بہتری کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہے جو وطن کی مٹی سے وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes