قومی ٹیم کی سرفراز احمد کی امامت میں مانچسٹر کے ہوٹل میں نماز عید کی ادائیگی – Kashmir Link London

قومی ٹیم کی سرفراز احمد کی امامت میں مانچسٹر کے ہوٹل میں نماز عید کی ادائیگی

مانچسٹر(کشمیر لنک نیوز) بڑی عید پر جہاں سب اپنے اپنےگھروں پر خوشیاں منا رہے ہوں گے وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی قومی فرائض کی ادائیگی کے لیے اپنوں سے دور عید منا رہے ہیں۔

عید تو اپنے گھر اور اپنوں میں ہی اچھی لگتی ہے لیکن قومی کھلاڑی قومی ڈیوٹی کی خاطر گھروں سے دورعید الاضحٰی منا رہے ہیں ۔

قومی کھلاڑیوں نے مانچسٹر کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی جہاں سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے خطبہ دیا اور ان ہی کی امامت میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے نماز عید ادا کی جس کے بعدکھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی اور گلے ملے۔

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلئے جاپان میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی اولمپک ولیج میں دیگر مسلم ممالک کے ایتھلیٹس کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes