مئیر راچڈیل کونسلرعاصم رشید کا چیریٹی ڈنر، پاکستان ہا ئی کمشنر معظم احمد خان کی خصوصی شرکت – Kashmir Link London

مئیر راچڈیل کونسلرعاصم رشید کا چیریٹی ڈنر، پاکستان ہا ئی کمشنر معظم احمد خان کی خصوصی شرکت

راچڈیل(محمد فیاض بشیر) راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر عاصم رشید نے مئیر چیرٹی کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم کا آغاز شروع کر دیا اس بارے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہا ئی کمشنر معظم خان، رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، مانچسٹر قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر، برطانیہ میں وزیراعظم عمران خان کے مشیران صاحبزاہ جہانگیر اور انیل مسرت کے علاوہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ہا ئیکمشنر معظم خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پہلی بار پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین سے ملاقات کا موقع ملا انتہائی خوشی ہے کہ کمیونٹی کی کثیر تعداد میں آئے افراد سے بالمشافہ ملاقات ہوئ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ مئیر راچڈیل عاصم رشید نے کرکٹ چیرٹی میچ کا انعقاد کیا اسکے بعد چیرٹی عشائیہ کا اہتمام کیا ہا ئی کمشنر معظم خان نے کمیونٹی کے لیے کافی وقت صرف کیا خوش آئند بات ہے کہ نیک مقصد کے لیے آئے۔

مانچسٹر قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ہو اس تقریب میں کمیونٹی کے ساتھ ہیں جس میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کا نام روشن ہو انکا کہنا تھا کہ ہم بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کریں گے میری کمیونٹی سے شرکت کی درخواست ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں مشیر صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کا کمیونٹی میں اٹھنا بیٹھنا ضروری ہے پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ ہائ کمشنر کمیونٹی کے ساتھ میل جول کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ مقامی کمیونٹی جو ہمیشہ پاکستان کی مدد کرتی ہے اسکو عزت محبت اور مقام ہمیں دینا چاہیے۔

انیل مسرت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بعد زندگی دوبارہ روز مرہ کے معمولات کی طرف جا رہی ہے مئیر عاصم رشید نے کمیونٹی کو اکٹھا کیا جو خوش آئند بات ہے۔کونسلر آئرین ڈیوڈسن کا کہنا تھا کہ مئیر کی جانب سے چندہ مہم کا آغاز ہے آگے چل کر مذید تقریبات کا انعقاد بھی ہو گا۔کونسلر یاسمین ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیں کھلے دل سے خیراتی کا موں میں عطیات دینے چائیں۔ چیرٹی عشائیہ کے میزبان مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ ہم لوگ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں انکا مذید کہنا تھا کہ جو شخصیات بھی پاکستان میں سرمایہ کاری تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہیں انکا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چیرٹی عشائیہ میں ہا ئی کمشنر معظم خان، وزیراعظم عمران خان کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کمیونٹی کو ویکسین لگانے کے لیے موبائل کلینک کا تواتر سے انعقاد کرنے پر ڈاکٹر جیوا کو خصوصی مئیر راچڈیل کی جانب سے خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔حکومت پاکستان کے تعینات نمائندگان کا برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے ساتھ قریبی روابط وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص کو مثبت پیش کرنے کی سوچ کا آئینہ دار ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes