پاکیزہ گروپ آف ویمن کے زیراہتمام ٹونی لائیڈ اورکونسلرمحمد زمان کی کمیونٹی خدمات کےاعتراف میں تقریب – Kashmir Link London

پاکیزہ گروپ آف ویمن کے زیراہتمام ٹونی لائیڈ اورکونسلرمحمد زمان کی کمیونٹی خدمات کےاعتراف میں تقریب

راچڈیل (کشمیر لنک نیوز) راچڈیل سے ممبر آف پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ اور سابق مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کی کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام پاکیزہ گروپ آف ویمن نے کیا تھا، تقریب میں کمیونٹی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں ممبر پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کمیونٹی کی خدمت کر کے ا ن کو دلی سکون ملتا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں راچڈیل شہر سے ممبر آف پارلیمنٹ ہوں راچڈیل کی کمیونٹی رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔

کونسلر محمد زمان نے کہا کہ ہمیں برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہیے پاکستانی کیمونٹی نے ہر شعبہ میں اپنے موثر اور متحرک کردار کے باعث اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے، تقریب کے اختتام پر سر ٹونی لائیڈ اور کونسلر محمد زمان کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes