سردار ابراہیم خان کی ساری زندگی مسئلہ کشمیر کے حل کی جدوجہد میں صرف ہوئی؛ برسی پر خراج عقیدت – Kashmir Link London

سردار ابراہیم خان کی ساری زندگی مسئلہ کشمیر کے حل کی جدوجہد میں صرف ہوئی؛ برسی پر خراج عقیدت

آشٹن (محمد فیاض بشیر) آزاد کشمیر کے بانی صدر سردار ابراہیم خان مرحوم کی برسی کے موقع پر جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت اور خوش آمدید گروپ آشٹن نے مقامی ریسٹورنٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں اراکین برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اینڈریو گون قونصل جنرل طارق وزیر، برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن واجد خان ، جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداران کونسلر نائلہ شریف ، سردار عبدالرحمٰن خان،غضنفر خالق ، ہیری بوٹا،کونسلر یاسمین ڈار و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا سرادار ابرہیم کی کشمیر کیلئے بڑی قربانیاں ہیں انہوں نے عمر بھر مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اینڈریو گون کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کے ساتھ جو ناانصافی ہو رہی ہے امید ہے جلد ہی اسکا حل نکلے گا اور وہ پرامن اور پرسکون زندگی بسر کرسکیں گے۔

لارڈ مئیر واجد خان کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب میں غازی ملت کے لقب سے معروف سردار ابراہیم کی کشمیر کی خدمات کو یاد کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے سرپرست سردار عبد الرحمان کا کہنا تھا سردار ابراہیم کی کشمیری قوم کے لیے بہت زیادہ خدمات ہیں اسی وجہ سے آج بھی لوگ ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں یاد کررہے ہیں۔

قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ سردار ابراہیم جیسی ہستیوں کو یاد کرنا زندہ قوم کی نشانی ہے 5 اگست کو بھارت نے جو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا تھا دوسال مکمل ہونے پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔ آزاد کشمیر کے بانی صدر سردار ابراہیم خان مرحوم کی کشمیری قوم کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرکے ان کی لازوال قربانیوں کی یادیں تازہ کی گئیں۔

جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کی خواتین رہنما کونسلر یاسمین ڈار اور کونسلر نائلہ شریف کا کہنا تھا ہم شہیدوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کشمیری قوم کو جلد آزادی نصیب ہو گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes