آشٹن میں خوش آمدید گروپ کی عید ملن تقریب، نائلہ شریف کو کونسلر بننے پر مبارک باد دی گئی – Kashmir Link London

آشٹن میں خوش آمدید گروپ کی عید ملن تقریب، نائلہ شریف کو کونسلر بننے پر مبارک باد دی گئی

آشٹن (محمد فیاض بشیر)ٹیم سائیڈ کونسل میں پہلی منتخب ہونے والی خاتون رکن نائلہ شریف کے اعزاز میں اور عید الاضحیٰ کی مناسبت سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکین برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، اینڈریو گون،مئیر ٹیم سائیڈ کونسل جینٹ کوپر، برطانوی پارلیمنٹ کے رکن واجد خان، سردار رحمٰن خان، قونصل جنرل طارق وزیر و دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ نائلہ شریف کا خواتین کے لیے کردار کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں میں نے دیگر خواتین کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ تمام شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دینے کے لیے آگے آئیں۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو گون کا کہنا تھا کہ ہم نائلہ شریف کا انتخاب خوش آئند ہے امید ہے وہ مقامی کمیونٹی کے لیے اچھے طریقے خدمات انجام دیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ خوش آمدید گروپ کا آشٹن کی مقامی خواتین کے لیے کام قابل ستائش ہے ۔

رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ مختلف کمیونیٹیز باہم مل کر ملکر نائلہ شریف کا رکن ٹیم سائیڈ منتخب ہونے کا جشن منا رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ انتہا پسندوں کو شکست دینے کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ بین الاقوامی کمیونٹی کا آپس میں میل جول ہو۔ مئیر ٹیم سائیڈ کونسل مئیر جینٹ کوپر کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت میرے لیے نیا تجربہ ہے میں اس کمیونٹی کا حصہ ہوں اور انکے لیے کام کر کے خوشی ہو گی۔

لارڈ مئیر واجد خان کا کہنا تھا کہ میں خوش آمدید گروپ اور نو منتخب رکن ٹیم سائیڈ کونسل نائلہ شریف کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں انکا کہنا تھا کہ معاشرے میں خواتین کا موثر کردار ہونا چاہیے اس بارے خوش آمدید گروپ کا کردار قابل فخر ہے ۔ نو منتخب کونسلر نائلہ شریف کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد مل بیٹھنا اچھا لگ رہا ہے اور ہم نے مشکل ترین حالات میں خوش آمدید گروپ کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ سماجی خاتون ثمینہ نے بھی خواتین کے لیے نائلہ شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں کونسلر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes