ادارہ نور الاسلام فیصل آباد، یورپ و برطانیہ کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد – Kashmir Link London

ادارہ نور الاسلام فیصل آباد، یورپ و برطانیہ کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) ادارہ نور الاسلام فیصل آباد، یورپ و برطانیہ کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا سرپرستی عالمی مبلغ صاحبزادہ پیر ابو احمد محمد مقصود احمد مدنی نے کی جس میں علماء مشائخ نے کثرت سے شرکت کی اس موقع پر حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ رب کائنات کی قلیل نعمتوں میں سے خیر کثیر عطا فرمائی جس رب کی نعمتیں خیر کثیر ہیں اسکی کثیر در کثیر نعمتوں کا عالم کیا ہو گا رب العالمین نے کائنات کا وجود اپنے پیارے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تخلیق کیا اور اس ساری کائنات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پیارا رب کریم کو کو ئی نہیں آپ صلعم خاتم النبیین ہیں اسکے بعد تاقیامت کو ئی نبی نہیں آئے گا یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

تحریک اتحاد ملت اسلامیہ کے مرکزی امیر مولانا محمد ریاض کھرل نے صدارتی خطاب میں کہا کہ اس وقت وطن عزیزپاکستان کو اتحاد یکجہتی امن کی اشد ضرورت ہے ملک دشمن طاقتیں محرم الحرام میں پاکستان کے اتحاد و یک جہتی کو نقصان پہنچانا جاہتی ہیں ہمیں بیدار رہنا ہوگا اور دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا محرم الحرام کا امن اولین ترجیح ہے اتحاد بین المسلین کانفرنس کے ذریعے پورے ملک کو امن اتحاد یکجہتی رواداری بین المسالک ہم آہنگی قومی یگانگت و حدت پر قائم رہنے کا پیغام دیتے ہیں اور تمام خطباء و اعظین اشتعال انگیز بیان ہر گز نہ کریں بلکہ اسلام کے پیغام امن و سلامتی اتحاد امت بین المذاہب رواداری کو اپنے بیانات کا موضوع بنائیں۔

اس موقع پر صاحبزادہ سید محمد ایوب شاہ مشہدی پیر محمد صدیق الرحمن علامہ ارشد القادر ی مفتی محمد قاسم دیناروی علامہ محمد تنویر طاہر راٹھور صاحبزادہ محمد شعیب احسن مدنی صاحبزاد ہ محمد حسیب رضا مدنی سید رحمت اللہ شاہ و دیگر علماء مشائخ نے بھی شرکت کی اور اتحاد بین المسلمین پر زور دیا اور کہاکہ کسی صورت قومی اتحاد نہیں ٹوٹنے دیں گے ۔ آخر میں پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اپنے پیارے بھتیجے عاطف یعقوب مدنی کے چہلم پر خصوصی دعا کرتے ہوئے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں گڑگڑا کر التجا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی حفاظت فرمائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes