سعدی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام کیسل مئیر ہال راچڈیل میں فنڈ ریزنگ کیلئے تقریب کا انعقاد – Kashmir Link London

سعدی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام کیسل مئیر ہال راچڈیل میں فنڈ ریزنگ کیلئے تقریب کا انعقاد

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) دنیا بھر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مادر وطن کے نادار اور ضرورت مندوں کی مالی معاونت کے لیے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر سرگرم کردار ادا کرتی ہے راچڈیل کی مقامی خواتین نے سعدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام کیسل مییر ہال میں فنڈ ریزنگ کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں مقامی کمیونٹی نے بچوں سمیت شرکت کر کے نیک مقصد کے لیے چندہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر مادر وطن سے دلی محبت و لگاؤ کا عملی اظہار کیا۔

اس موقع پر سابق مئیر راچڈیل کونسلر محمد زمان نے کہا نیک مقصد کے لیے لوگوں نے دل کھول کر عطیات دے رب العالمین اسکا اجر دے انکا کہنا تھا کہ سعدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ مستقبل میں بھی ہمارا تعاون جاری رہے گا۔ کونسلر ثمینہ ظہیر کا کہنا تھا کہ چیرٹی تقریب میں لوگوں نے دل کھول کر عطیات دے مالی معاونت سے پاکستان میں غربت کا شکار بچے اور بچیوں کی مالی امداد ممکن ہو سکے گی۔

تقریب میں نظامت کے فرائض انجام دینے والے برطانیہ کی نامور فنکار شخصیت انور شاد نے تقریب کی منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی کامیابی کے لیے دعا دیتے ہوئے کہا کہ نیک مقصد کے لیے وہ مستقبل میں بھی انکے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے راشدہ کا کہنا تھا کہ راچڈیل میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کم ہوتا ہے جہاں آپ بچوں ساتھ شرکت کرتے ہیں سب خوش ہیں اور نیک مقصد کے لیے بڑھ چڑھ کر مالی معاونت کر رہے ہیں ۔

روبینہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی نے اپنی دوست کے ساتھ ملکر نیک کام شروع کیا ہے میری دعا ہے رب العالمین انہیں کامیابیوں سے ہمکنار کرے ۔ تقریب کی منتظم صوفیہ تقریب میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیک مقصد کے لیے سب نے دل کھول کر عطیات دے جو ہم پاکستان میں مستحقین تک پہنچائیں گے۔برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی نژاد خواتین کا مادر وطن کی مٹی سے محبت کا جذبہ قابل رشک ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes