فیڈو نیڈو چیریٹی کی جانب سے کرائس چرچ کمیونٹی سنٹر آشٹن میں ضرورت مندوں کیلئے کیمپ – Kashmir Link London

فیڈو نیڈو چیریٹی کی جانب سے کرائس چرچ کمیونٹی سنٹر آشٹن میں ضرورت مندوں کیلئے کیمپ

آشٹن انڈر لائن(محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں بے گھر اور ضرورت مند افراد کو زندگی گزارنے کے لیے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے میں رضاکار خیراتی تنظیمیں فعال کردار ادا کر رہی ہیں ۔ فیڈو نیڈو خیراتی تنظیم کی جانب سے کرائس چرچ کمیونٹی سنٹر آشٹن میں ضرورت مندوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے ضرورت مند افراد نے استفادہ حاصل کیا۔

اس موقع پر فیڈو نیڈو کے روح رواں عبداللہ مشتاق کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ ضرورت مند افراد ہمارے لگائے گئے کیمپ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس کام کو انجام دینے کے لیے نئے رضاکاروں نے حصہ لیا جو کہ خوش آئند ہے۔ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ربیکا کا کہنا تھا کہ ہم ضرورت مندوں کو مفت کھانے پینے کی اشیاء فراہم کر رہے ہیں نبیل کا کہنا تھا کہ ہم فیڈو نیڈو خیراتی تنظیم کے تحت جو فوڈ پارسل لیکر آئے ہیں وہ بے گھر اور ضرورت مند افراد کو دے رہے ہیں ۔

پروجیکٹ منیجر رافعہ احم کا کہنا تھا کہ ہم بے گھر اور ضرورت مند افراد بالخصوص ایسے خاندان جنکے بچے سکول میں مفت کھانا کھاتے تھے چھٹیوں کی وجہ سے گھر پہ موجود ہیں اور والدین کو مالی مشکلات کا سامنا ہے انکو مفت کھانے پینے کی اشیاء فراہم دے رہے ہیں اسکے علاوہ ادھیڑ عمر افراد بھی اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی پیٹ راجر کا کہنا تھا کہ بے گھر اور ضرورت مند اور ادھیڑ عمر افراد کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے میں فیڈو نیڈو خیراتی تنظیم اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔فیڈو نیڈو خیراتی تنظیم بے گھر اور ضرورت مند افراد کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کر کے صحت مند معاشرے کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جو زندہ قوموں کی میراث ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes