قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر اور کمرشل سیکرٹری سے نوجوان شخصیات کی ملاقات – Kashmir Link London

قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر اور کمرشل سیکرٹری سے نوجوان شخصیات کی ملاقات

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر ) نوجوان پاکستانی کاروباری شخصیات طلحہ اسد اور فراز فاروق کھوکھر نے قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر سے انکے آفس میں ملاقات کی۔دونوں کاروباری نوجوانوں نے پاکستان سے کئی آئٹم درآمد کے متعلق قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر سے مشاورت کی۔

قونصل جنرل نے انہیں مفید مشورے دئیے اور کہا کہ پاکستان کو آپ جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو دیار غیر میں اپنے اچھے کاموں کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔

نوجوان بزنس مین طلحہ اسد اور فراز فاروق کھوکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملاقات بہت اچھی رہی قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر نے ہمیں کاروبار کے متعلق بہت اچھی طر حگائیڈ کیا ان جیسے آفیسرز اگر دنیا کے دوسر ےملکوں میں بھی ہوں تو پاکستان کو دنیا کی بڑی طاقت بننے سے کو ئینہیں روک سکتا ، وقت اور مشورے دینے پر ہم انکے شکر گزار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes