صاف اور سرسبز و شاداب شہروں کا مقابلہ، راچڈیل ان بلوم دوبارہ فتح کیلئے پرامید ہے: میئر راچڈیل – Kashmir Link London

صاف اور سرسبز و شاداب شہروں کا مقابلہ، راچڈیل ان بلوم دوبارہ فتح کیلئے پرامید ہے: میئر راچڈیل

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) ایشیائی آبادی کے اکثریتی شہر راچڈیل کا تمام شعبہء ہائے زندگی میں ایک خاص مقام حاصل ہے ۔ برطانیہ بھر میں مقامی شہر کو سرسبز و شاداب اور پھولوں سے سجاوٹ کے مقابلوں میں 2019 میں فاتح قرار پانے والے شہر کے آرگنائزر 2021 میں بھی جیت کے لیے پر عزم ہیں ۔

ججز کی ٹیم نے راچڈیل کا دورہ کیا مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید اور راچڈیل ان بلوم کے چیئرمین رائے ڈون بھی انکے ہمراہ تھے۔ مئیر کونسلر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ ہم 2019 کو یہ مقابلہ جیتے تھے امید ہے اس سال دوبارہ ہم یہ مقابلہ جیت لیں گے انکا کہنا تھا ججز نے راچڈیل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر کی سروسبز و شادابی صفائی اور پھولوں کی سجاوٹ سے مطمئن ہیں امید ہے ہم فاتح قرار پائیں گے۔

راچڈیل ان بلوم کے چیئرمین رائے ڈون کا کہنا تھا کہ ہم نے ججز کو راچڈیل کے مختلف علاقوں کا دورہ کروایا ہے ہمیں امید ہے ججز نے جو دیکھا وہ اس سے خوش ہیں ہمیں اپنے شہر کی سرسبز و شادابی اور سجاوٹ پہ فخر ہے ۔ رچرڈ ہیگن کا کہنا تھا کہ کمیونٹی نے راچڈیل کو سرسبز و شاداب صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہاں کی کمیونٹی برطانیہ کے دوسرے علاقوں سے اپنے علاقہ کو سرسبز و شاداب رکھنے میں پرعزم ہے امید ہے کمیونٹی اس سے مستفید ہو گی۔راچڈیل میں بسنے والی کمیونٹی اپنے شہر کو سرسبز و شاداب صاف ستھرا اور سجاوٹ میں برطانیہ کے دوسرے شہروں پہ سبقت لے جانے کے لیے پرعزم ہے جو راچڈیل میں بسنے والے بین الثقافتی معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے اہم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes