ہڈرزفیلڈ میں کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی پرویز تنویر مرحوم کی یاد میں ٹورنامنٹ کا انعقاد – Kashmir Link London

ہڈرزفیلڈ میں کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی پرویز تنویر مرحوم کی یاد میں ٹورنامنٹ کا انعقاد

ہڈرزفیلڈ (فیاض بشیر) بر طانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مادر وطن کے مایہ ناز کھلاڑی کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کے لئے انکی یاد میں ٹورنا منٹ کا انعقاد کروا کر کھیلوں کی سرگرمیوں میں انکی خدمات کو سراہا نے میں مثالی کردار کرتے ہیں ایسے ہی ہڈرزفیلڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے مایا ناز کھلاڑی پرویز تنویر مرحوم کی یاد میں مقامی کرکٹ گراؤنڈ میں انکی فیملی اور دوستوں نے پرویز تنویر امیموریل کرکٹ ٹورنا منٹ منعقد کروایا جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لے کر عظیم کھلاڑی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ٹورنامنٹ میں نالہ ٹائیگر Nalla tiger نے فائنل میں پیڈک اولڈ سٹار کو پانچ وکٹ سے ہرا کر تنویر میموریل کرکٹ کپ جیت لیا مہمان خصوصی بر طانیہ کی ممتاز مزہبی شخصیت حافظ کرامت اور کاروباری شخصیت محمد سا جر SAJAR تھے کپ جیتنے والی ٹیم کو ونر کپ کے ساتھ ڈھا ئی سو پونڈ بھی دئے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی اور مرحوم پرویز تنویر کے انکل محمد ساجر (SAJAR)نے کہا کہ پرویز تنویر بہت عظیم کھلاڑی تھے انکا کمیونٹی سے بھی بہت قریبی تعلق تھا یہ ٹورنامنٹ اسی کی یاد میں ہے میں تمام ٹیموں اور کمیونٹی کا ٹورنامنٹ میں شرکت پر انکا شکر گزار ہوں ۔

منتظمین اور کھلاڑیوں نے انتہا ئی خوش اسلوبی سے اپنا فرض سر انجام دیا۔ مرحوم پرویز تنویر کے بھا ئی آصف تنویر نے کہا کہ میرا مرحوم بھائی کرکٹ کا بہت اچھا آل راؤنڈر تھا ھم ہر سال اسکی یا د میں ٹورنامنٹ کراتے ہیں اگلے سال اس سے بھی زیادہ بڑا ٹورنامنٹ منعقد کرائیں گے ٹورنامنٹ اگست میں ہونے کی وجہ سے ہم میچ کے ساتھ آزادی کا جشن بھی منا رہے ہیں۔ اس موقع پر چئیرمین ڈریک کرکٹ لیگ جان ایڈی نے کہا کہ پرویز تنویر کرکٹ کا بہت اچھا کھلاڑی تھا انکی یاد میں ٹورنامنٹ کرانا بہت اچھی بات ہے میں میچز کو دیکھ کر انجوائے کررہا ھوں یہ دیکھ کر خوشی محسوس کر رہا ھوں کہ آج میچ دیکھنے کے لئے کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد گراؤنڈ میں آئ ہے ٹورنامنٹ کو منظم کرنے میں کر کٹ کے سابق کھلاڑی اور موجودہ ایمپائر رانا محمد ندیم عرف ناڈی نے اہم کردار ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes