یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں حریت راہنما سید علی گیلانی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی – Kashmir Link London

یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں حریت راہنما سید علی گیلانی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)تحریک آزادی کشمیر کے داعی حریت کانفرنس کے بزرگ راہنما سید علی گیلانی جو چند روز قبل سرینگر میں کشمیر کی آزادی کا خواب دل میں سجائے فانی دنیا کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔ یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں انکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی کمیونٹی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے سید علی گیلانی مرحوم کی تحریک آزادی کے لیے بے لوث خدمات کو خراج تحسین و عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سید علی گیلانی نے تحریک آزادی کشمیر کے اندر جو نئی روح پھونکی اور بھارتی سامراج کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے ۔

زندگی کے کئ سال قید و بند کی صحبتیں برداشت کیں اور اب بھی پچھلے بارہ برس سے اپنی رہائش گاہ پر نظر بند تھے کے مشن کو اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک کشمیری قوم کو بھارتی سامراج سے آزادی نہیں مل جاتی ۔ اس موقع پر یورپین اسلامک سنٹر کے انچارج مولانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ اپنی پوری زندگی پرامن آزادی کشمیر کی تحریک کی علامت تھے اور اسکے لیے سخت جدوجہد کی ۔

انکا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیں پیغام دیا کہ اگر انسان اندر سے مضبوط ہو تو دنیا کی کوئ طاقت انکی آواز دبا نہیں سکتی ۔ سابق مئیر اولڈہم عتیق الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی حکومت کے مضموم عزائم کی مذمت کرتے ہیں کہ انہوں نے سید علی گیلانی مرحوم کے جسد خاکی کی توہین کی اور انکی خواہش کے مطابق تدفین نہیں ہونے دی لیکن انکا نام کشمیریوں کے دلوں میں ہمیشہ ژندہ رہے گا۔ کونسلر فدا حسین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح ہم نے یورپین اسلامک سنٹر میں بھی سید علی گیلانی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی کشمیری قوم کی آزادی کے لیے انکی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

لطیف چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی مرحوم کو رات کی تاریکی میں دفن کر دیا بھارتی حکومت نے انسانی حقوق کے خلاف ورزی کی دھجیاں اڑا دیں اور انکے جس خاکی کی توہین کی گئی عالمی طاقتیں بھارت کے اس اقدام کا سختی سے تحریک آزادی کشمیر کے داعی حریت راہنما سید علی گیلانی مرحوم کی ملی خدمات کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کے لیے عالمی سطح پر انکی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی جمہوریت کے چمپئن بھارت اور انسانی حقوق کی علمبردار عالمی طاقتوں کےمنہ پر زور دار طمانچہ ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes