یوم مجدد الف ثانی کی دین اسلام کیلئے خدمات کو خراج تحسین وعقیدت پیش کرنے کیلئے روحانی تقریب کا انعقاد – Kashmir Link London

یوم مجدد الف ثانی کی دین اسلام کیلئے خدمات کو خراج تحسین وعقیدت پیش کرنے کیلئے روحانی تقریب کا انعقاد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)یوم مجدد کے حوالہ سے تاریخ اسلام کے ممتاز مذہبی راہنما مجدد الف ثانی کی دین اسلام کے لیے لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے المدینہ جامع مسجد اولڈہم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیر صوفی محمد اصغر مہمان خصوصی تھے تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام کی ترویج میں علماء اور اولیاء کا کردار سب سے نمایاں ہے برصغیر میں امام مجدد الف ثانی نے مشکل وقت میں مسلمانوں کی رہنمائی کی۔

انکا کہنا تھا کہ برطانیہ بھر سے روحانی محفل میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کو علمائے کرام نے شان اولیاء کرام بارے اپنے تاثرات بیان کیے ۔ انکا کہنا تھا کہ مجدد الف ثانی ایک ایسی شخصیت تھے کہ تاریخ کے اوراق پر ہیں انہوں نے اکبری دور میں کلمہ حق بلند کیا اس عظیم شخصیت کی وجہ سے اسلام کو چار چاند لگے۔ صوفی محمد اویس کا کہنا تھا کہ مجدد الف ثانی نے پوری زندگی جدوجہد کی لیکن دین اسلام پر استحکام رہے اور انکی جدوجہد کی وجہ سے آج دین اسلام اصل اور حقیقی حالت میں موجود ہے۔

تقریب میں شریک دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم یہاں عظیم مذہبی راہنما مجدد الف ثانی کی سوانح حیات کو یاد کرنے کے لیے جمع ہوئے اور آج کے لوٹ مار اور فتنے کے دور میں بھی انکی یادیں ہمارے ساتھ ہم عین سنت اور شریعت پر عمل پیرا ہیں۔مجدد الف ثانی کی دین اسلام کے لیے خدمات امت مسلمہ کے لیے قیمتی سرمایہ حیات ہیں اور تاقیامت کلمہ گو انکی سوانح عمری نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes