برطانیہ کے دورے پرآئے پاک سر زمین پارٹی کے نائب چیئرمین شبیر احمد قائم خانی کے اعزاز میں عشائیہ – Kashmir Link London

برطانیہ کے دورے پرآئے پاک سر زمین پارٹی کے نائب چیئرمین شبیر احمد قائم خانی کے اعزاز میں عشائیہ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاک سر زمین پارٹی کے نائب چیئرمین شبیر احمد قائم خانی جو ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر ہیں کہ اعزاز میں پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو نے اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا جس میں برطانیہ بھر سے پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبیر احمد قائم خانی کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد مصطفیٰ کمال جب کراچی شہر کے مئیر تھے تو عملی کام کر کے شہر کی بہتری کے لیے کام کیا وہ باکردار شخصیت کے مالک ہیں انکا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نئیہے کچھ وقت لگے گا اب لوگوں کو ہماری باتوں کی سمجھ آ رہی ہے ہم مطمئن ہیں مستقبلِ میں ہماری جماعت کی کارکردگی بہتر ہو گی انکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی بھی ہمارے ساتھ ہے پاکستان آہستہ آہستہ ترقی کرے گا۔

پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو کا کہنا تھا کہ شبیر احمد قائم خانی نے پاکستان اور بالخصوص کراچی کے موجودہ حالات بارے تفصیل کے ساتھ ہمیں آگاہ کیا انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت انتخابی اصلاحات الیکٹرانک ووٹنگ مشین بارے کسی اپوزیشن جماعت سے مشاورت نہیں کر رہی کیونکہ اس سے دھاندلی کے خدشات ہیں اس بارے فیصلہ مسلط کیا جا رہا ہے انتخابی اصلاحات پر کوئ بھی اپوزیشن جماعت متفق نہیں ہے ۔

برطانیہ کے سینیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی جو پاکستان کے مسائل ہیں انہیں جانتے ہیں اور اپنا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی وفاقی و صوبائی حکومتیں ناکام ہو چکی ہیں عوام بہتر سمجھتی ہے کہ آزمائے ہوئے دوبارہ نہیں آزمائے جا سکتے ۔ برطانیہ کی نائب صدر زبیدہ خانم کا کہنا تھا کہ پارٹی چئیرمین مصطفیٰ کمال کی قائدانہ صلاحیتوں سے پارٹی آئندہ سالوں میں پاکستان میں بہت بڑی کامیابیاں سمیٹے گی اور پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔

نبی احمد کا کہنا تھا مصطفیٰ کمال کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہا ہے مستقبل میں پاکستانی عوام ووٹ کے ذریعے انقلاب لائیں گے وہ ایسا ہو گا جو صحیح معنوں میں پاکستان بنائے گا۔ پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کی قیادت صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو کی راہنمائی میں چئیرمن مصطفیٰ کمال کا پیغام برطانیہ کے کونے کونے میں پہنچانے میں مصروف عمل ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes