دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رضاکاروں کے اعزاز میں کمیونٹی حب برٹش پاکستانی فاؤنڈیشن کی تقریب – Kashmir Link London

دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رضاکاروں کے اعزاز میں کمیونٹی حب برٹش پاکستانی فاؤنڈیشن کی تقریب

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) دی کمیونٹی حب برٹش پاکستانی فاؤنڈیشن نے نوجوانوں کی دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے مالی امداد جمع کرنے کے لیے رضاکارانہ خدمات کو سراہنے اور انہیں تعریفی شیلڈ پیش کرنے کے لیے فاؤنڈیشن کی روح رواں عاطفہ شاہ نے پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر عدالت علی، کونسلرز ثمینہ ظہیر ، شکیل احمد نے خصوصی شرکت کی ۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض حسن اور مارکس نے ادا کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی لیڈر عدالت علی کا کہنا تھا کہ تقریب میں نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی نوجوانوں کو معاشرے کا حصہ بنانا ضروری ہے مجھے امید ہے مستقبل میں بھی نوجوان کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے۔ کونسلر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ہماری لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کریں۔

نوجوان نسل میں نمایاں مقام رکھنے والے نشید فنکار پرنس نصیب کا کہنا تھا کہ پروگرام میں شرکت اعزاز کی بات حسن نے نوجوانوں کی رضاکارانہ خدمات کے صلہ میں انہیں تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا جس سے انکی حوصلہ افزائی ہوئ۔ محمد عزیز کا کہنا تھا کہ حسن نے گریٹر مانچسٹر کے نوجوانوں کی رضاکارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا ہم انکی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

حسن کا کہنا تھا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کے کام کو سراہنا تھا ہم کمیونٹی کے لیے مستقبل میں بھی کام کرتے رہیں گے۔ مہک کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کا تواتر سے انعقاد ہونا چاہیے تاکہ نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے انکی تربیت ہوتی رہے انکا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے گھریلو و دیگر مسائل حل کرنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے ۔

نشید فنکاروں نے اسلامی نظمیں سنا کر تقریب میں شریک حاضرین کے ایمان کو تازہ کیا۔ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے نوجوانوں کا ضرورت مند افراد کی خدمت کے لیے رضاکارانہ خدمات روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes