قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر مانچسٹر میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس پر روحانی محفل کا انعقاد – Kashmir Link London

قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر مانچسٹر میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس پر روحانی محفل کا انعقاد

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللّٰہ کے سالانہ عرس پر قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر مانچسٹر میں روحانی محفل کا انعقاد ہوا جس میں برطانیہ کے جید علماء کرام اور حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ سے دلی محبت و عقیدت رکھنے والے عقیدت مندوں نے شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔

اس موقع پر علامہ شاہجہان مدنی کا کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ کی تعلیمات انسانیت پر یقین رکھنے والوں کے لیے یکساں ہیں بلاشبہ داتا گنج بخش کی تعلیمات عصر حاضر میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ انسانیت کے لیے ضرورت ہے اور اس پر عمل پیرا ہونے سے امن اور آشتی کے چراغ روشن کیے جا سکتے ہیں۔

مولانا احمد نثار بیگ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والوں کے دل میں حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ کی محبت پا ئی جاتی ہے اور حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ سے جو ہماری نسبت ہے ہم اپنے نوجوانوں میں منتقل کر رہے ہیں اسی وجہ سے نوجوان محفل میں شریک ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں داتا گنج بخش کی محبت و الفت میں جینا مرنا نصیب فرمائے۔

عظیم ملک کا کہنا تھا کہ ہم داتا گنج بخش رحمۃ اللہ کا عرس مناتے رہیں گے انکے احکامات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اگر ہم ان پر عمل کریں تو دنیا کی کوئ مشکل و پریشانی ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔ چوہدری نصیر ساہیوالی کا کہنا تھا کہ عرس میں بڑی تعداد عقیدت مندوں اور علمائے کرام نے شرکت کی ہم ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی داتا گنج بخش رحمۃ اللہ کا عرس مناتے رہیں گے ۔

استاد صفدر اور دیگر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بھی روحانی محفل میں شرکت کی۔ پاکستان کی دھرتی میں مدفون حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ کے فیض سے دنیا بھر میں بسنے والی انسانیت فیضیاب ہو رہی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes