مانچسٹر میں علامہ اقبال میڈیکل کالج ایلومینائی تقریب، پاکستان ہائی کمشنر سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت – Kashmir Link London

مانچسٹر میں علامہ اقبال میڈیکل کالج ایلومینائی تقریب، پاکستان ہائی کمشنر سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) علامہ اقبال میڈیکل کالج ایلومینائی کی آٹھویں سالانہ تقریب مانچسٹر میں منعقد ہوئی جس میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد،ممبر پارلیمنٹ افضل خان، قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر، بزنس مین انیل مسرت اور دیگر نے شرکت کی۔

مانچسٹر کے نواب ریسٹورنٹ میں منعقدہ علامہ اقبال میڈیکل کالج ایلومینائی کی تقریب کا اہتمام پاکستان نژاد برطانوی ڈاکٹرز چیئرمین علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر عثمان خان، صدر گلوبل اقبالین آرگنائزیشن ڈاکٹر ایاز اصغر ، ایگزیکٹو ممبر ان ڈاکٹر عرفان رشید ، ڈاکٹر مدثر احمد ، ڈاکٹر کاشف چوہان ، ڈاکٹر حیات تبسم، ڈاکٹر امبر طاہر ، ڈاکٹر صائمہ نیاز، ڈاکٹر عروج کی طرف سے کیا گیاتھا۔ تقریب میں پاکستانی ڈاکٹرز کی فیملیز بھی شریک تھیں۔

تقریب میں کورونا وبا کے دوران برطانیہ میں این ایچ ایس میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو ہائی کمشنر پاکستان معظم احمد اور دیگر نے بھر پور سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ اقبال میڈیکل کالج کے اسٹوڈنٹس کو اسکالرز شپس اور ضرورت مند طلبا کو قرضہ حسنہ دینے کا اعلان کیا گیا۔

ڈاکٹر عثمان خان، ڈاکٹر ایاز اصغر،ڈاکٹرز عرفان رشید، صائمہ نیاز، صائمہ شرف، کاشف چوہان، امبر طاہر ، اشرف چوہان ، عبدالحفیظ، مس شبانہ، مس حمیر ا ، ممبر پارلیمنٹ افضل خان، ڈاکٹر یونس پرواز کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران پاکستانی ڈاکٹرز نے گراں قدر خدمات انجام دیں اور برطانیہ میں پاکستان کا فخر سے بلند کیا ۔علامہ اقبال میڈیکل کالج ایلومینائی اپنے وطن اور شعبو صحت میں مثبت تبدیلیوں کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes