جامعہ محمدیہ میں بچیوں کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، تقسیم اسناد کی تقریب سے علما کا خطاب – Kashmir Link London

جامعہ محمدیہ میں بچیوں کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، تقسیم اسناد کی تقریب سے علما کا خطاب

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)جامع محمدیہ کے بانی شیخ احمد دباخ کی زیر سرپرستی یوکے اسلامک اکیڈمی برطانوی معاشرے میں پروان چڑھنے والی بچیوں کو دین و دنیا کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔ ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں اکیڈمی سے فارغ التحصیل بچیوں کو اسناد تقسیم کرنے کے لیے نویں گریجویشن تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بچیوں کے والدین کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ علمائے دین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا سردار احمد قادری کا کہنا تھا کہ بچیوں کو دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے کام پہلے شروع ہو جانا چاہیے تھا لیکن شیخ احمد دباخ نے سلسلہ شروع کر کے ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا ہے کیونکہ ہماری بچیوں نے ہی آنے والی نسلوں کی پرورش کرنی ہے ۔ امام کیس کا کہنا تھا کہ ہمارے دینی نصاب کی خوبی ہے کہ ہم بچیوں کو سکھاتے ہیں تاکہ انکے اعتماد پیدا ہو اور انکا کردار سنورے تاکہ وہ دین و دنیا میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

شاہ عالم کا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ بھر میں بچیوں اور خواتین کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں تاکہ انہیں دین اسلام کے مختلف پہلوؤں سے آگاہی ہو تاکہ وہ علم حاصل کر کے کمیونٹی اور معاشرے کی خدمت کر سکیں تاکہ دوسرے بھی انہیں دیکھ کر ایسا کریں۔ روبینہ عرفان کا کہنا تھا کہ جامع محمدیہ میں بچیوں کو تعلیم دینے کے ساتھ انکی تربیت بھی کرتے ہیں جو کہ ہماری بچیوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے مفید ہے ۔دین کی اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے والی طالبہ صبا کا کہنا تھا کہ دینی تعلیم حاصل کرنے کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا میں اب آگے سے زیادہ پر اعتماد ہوں ۔

تقریب میں شریک دیگر خواتین کا کہنا تھا بچیوں اور خواتین کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر زندگی کو گزارنے بارے سکھایا جاتا ہے کیونکہ ایک بچی بہن ماں اور بیوی بن کر ہی بچوں کی پرورش کرتی ہے انتہائی ضروری ہے کہ اسے دین و دنیا کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے تاکہ ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل تابناک ہو سکے۔

روحانی محفل کی نظامت کے فرائض کو ظفر مجید نے بحسن طریقے وخوبی سے سر انجام دیا اور محفل کو کامیاب بنانے میں ممتاز مذہبی سماجی شخصیت راجہ ظفر نے ہمیشہ کی طرح کلیدی کردار ادا کیا۔ حاضرین محفل کی تواضع روایتی دیسی کھانوں سے کی گئی۔جامع محمدیہ کے تحت یوکے اسلامک اکیڈمی بچیوں و خواتین کو دین کے زیور سے آراستہ کر کے برطانیہ میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes