اولڈہم کونسل کے سابق مئیر کونسلر شعیب اختر کے والد حاجی محمد رشید مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی – Kashmir Link London

اولڈہم کونسل کے سابق مئیر کونسلر شعیب اختر کے والد حاجی محمد رشید مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) موت کی تلخ حقیقت کا ذائقہ ہر زندہ شے نے چکھنا ہے کب روح مسافر ہو جائے غیب کا علم صرف واحدہ لا شریک کے پاس ہے۔

اولڈہم کونسل کے سابق مئیر کونسلر شعیب اختر کے والد حاجی محمد رشید عارضی دنیا کو چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گئے۔ نماز جنازہ ٹیوڈر سٹریٹ گروانڈ میں ادا کی گئ جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں ممتاز سیاسی وسماجی کمیونٹی اور مذہبی شخصیات شامل تھیں ۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم محمد رشید کو اولڈہم چیڈرٹن قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا ، سابق مئیر کونسلر شعیب اختر انکے بھائیوں اور اہل خانہ سے تعزیت کے لیے مسجد اہل حدیث راس سٹریٹ اولڈہم میں لو گوں کا تانا بندھا رہا۔ دعائے رب العالمین کی گئ کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم نصیب ہو ۔آمین ثم آمین

50% LikesVS
50% Dislikes