صدرپاک سرزمین پارٹی برطانیہ کی جانب سے پارٹی کی بلیک برن برانچ کے عہدیداران کا اعلان – Kashmir Link London

صدرپاک سرزمین پارٹی برطانیہ کی جانب سے پارٹی کی بلیک برن برانچ کے عہدیداران کا اعلان

بلیک برن ( محمد فیاض بشیر ) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے پاک سر زمین پارٹی بلیک برن چیپٹر کا اعلان ایک تقریب میں کیا جس کے مطابق صدر سلامت احمد بھٹی، سینئر نائب صدرعزیز ساونت، نائب صدر محمد طاہر،نائب صدد راجہ ارشد محمود ،جنرل سیکریٹری گلزار احمد گوندل،سیکریٹری اطلاعات عامر بشیر،جوائنٹ سیکریٹری ظہیرالدین بٹ ،فنانس سیکریٹری شاہد ندیم کو نامزد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیرمین اور سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی نے تمام ذمیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ نے اپنی صلاحيتوں کو پاکستان اور پاکستا نیوں کے لئے وقف کرنا ہے اور برطانیہ میں رہتے ہوئے پاکستان کا تشخص اجاگر کرنا ہے،اور تمام پاکستانیوں کو جوڑنے کا کام کرنا ہے،اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے بھی خطاب کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes