آشٹن سنٹرل مسجد میں محفل کا انعقاد،عالم دین علامہ قاری عابد حسین چشتی کی خصوصی شرکت – Kashmir Link London

آشٹن سنٹرل مسجد میں محفل کا انعقاد،عالم دین علامہ قاری عابد حسین چشتی کی خصوصی شرکت

آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر)آقائے کائنات کی ولادت باسعادت کے حوالہ سے ماہ ربیع الاول میں روح پرور و ایمان افروز محافل کا سلسلہ برطانیہ بھر میں انتہا ئی مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے جاری ہے ۔ آشٹن سنٹرل مسجد میں خصوصی محفل کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سے آئے عالم دین علامہ قاری عابد حسین چشتی نے خصوصی شرکت کی ۔ محفل کی صدارت علامہ غلام محی الدین اور قاری زاید شریف نے کی ثنا خواں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد علی رضا نوری اور حافظ یعقوب نے آقائے دو جہاں کی بارگاہ رسالت میں پیش کی۔

اور علمائے کرام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کر کے انسانیت کو امن محبت اور یگانگت کا درس دیا۔ استاد محمد عاصم چشتی نے بھی خصوصی خطاب سے نوجوان نسل کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے آگاہی دی۔ استاد محمد عاصم چشتی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس بارے بیان کیا ہے کہ ہمارے لیے کتنا اہم ہےکیسے آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے جڑ سکتے ہیں اور جنکے لیے کائنات کا وجود ہوا ان سے کیسے محبت و عقیدت کی جائے محفل میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئند ہے۔ دعائے رب العالمین ہے کہ ہماری حاضری کو قبول فرماتے ہوئے ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

آشٹن گروپ کے حاجی ازرم کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی ہیں اور ہمیں بابرکت محفلیں نصیب ہو رہی ہیں انکا کہنا تھا کہ برطانیہ کے اندر ہماری نوجوان نسل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ مہمان خصوصی خطیب پاکستان علامہ قاری عابد حسین چشتی نے آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کو انسانیت اور امت مسلمہ کے مسائل کا حل قرار دیا اور کہا کہ اگر ہم آقائے دو جہاں کی تعلیمات کو اپنا لیں تو زندگی کی مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔

آشٹن سنٹرل مسجد کے امام مولانا قاری زاہد شریف کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے آشٹن سنٹرل مسجد میں سالانہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا اور عاشقان رسول نے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی دعا ہے رب العالمین حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہماری محبت و عشق کو قبول فرمائے ۔محفل میں شریک افراد کی تواضع روایتی لنگر سے کی گئی۔آشٹن سنٹرل مسجد کو جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روحانی محفل میں نوجوان نسل کی بڑی تعداد میں شرکت آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دلی محبت و عقیدت کا عملی نمونہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes