بیرسٹرامجد ملک کا کمیونٹی خدمات پر ممتاز سماجی شخصیت چوہدری خالد محمود کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ – Kashmir Link London

بیرسٹرامجد ملک کا کمیونٹی خدمات پر ممتاز سماجی شخصیت چوہدری خالد محمود کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) سابق چیئرمین بورڑ آف گورنرز آف اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن، لائرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے صدر اور ماہر قانون دان سالیسٹر امجد ملک کی دعوت پر بین الاقوامی کاروباری سماجی شخصیت خالد چوہدری کو وفد کے ہمراہ چیمبر میں پہنچنے پر خیر مقدم کیا گیا۔ انکی کمیونٹی خدمات پر اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اور بعد میں مقامی ریسٹورنٹ میں خالد چوہدری کے اعزاز میں وفد کے ہمراہ عشائیہ بھی دیا گیا۔وفد میں راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی، سابق میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان اور کونسلر شکیل احمد شامل تھے۔بیرسٹر امجد ملک نے وفد کو اپنی کتاب( پاکستان کا سفر) بھی پیش کی۔

خالد چوہدری نے ماہر قانون دان سالیسٹر امجد ملک کا اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بر طانیہ کا یورپ سے نکلنے کے بعد سپلا ئی میں تعطل کی وجہ سے بر طانیہ میں بہت مہنگا ئی ہو ئی ہے۔

ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی نے کہا ھم نے بریگزٹ کی بہت مخالفت کی تھی اب آپ یورپ سے نکلنے کے بعد دیکھ رھے ہیں کہ بر طانیہ کو بہت نقصان ھوا ہے اور مہنگا ئی میں بھی اضافہ ھوا ہے اس موقع پر سالیسٹر امجد ملک نے خالد چودھری اور انکے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم نے اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کی پاکستان اور کشمیر میں مسائل کو حل کرنے کے لئے تفصیلی گفتگو کی ۔

کونسلر محمد زمان اور کونسلر شکیل احمد نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور سالیسٹر امجد ملک کا چیمبر میں دعوت دینے اور پر تکلف عشائیہ دینے پر بالخصوص خالد چوہدری کوانکی صحافتی خدمات اور برطانیہ ور یورپ میں کامیابی سے بزنس کرنے پر اعزازی سرٹیفکیٹ سے نواز کر جو حوصلہ افزائی کی ہے سالیسٹر امجد ملک کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ کمیونٹی میں متحرک افراد کی ہمیشہ دل سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes